تازہ ترین

سنیل کی قیادت میں وفد ضلع ترقیاتی کمشنر جموں سے ملاقی

22 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل کی قیادت میں ایک وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر رمیش کمار کے ساتھ ملاقات کی  جموں سے ملاقی ہوا اور ان سے عوام کے مسائل پر مباحثہ کیا۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وفد نے پی آر سی جاری کرنے کے عمل کو آسان بنانے کا مطالبہ کیاکیونکہ لوگوں کو پی آر سی حاصل کرنے میں کافی دقتوں کا سامان کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے حلقہ پٹوارویں کو اپنے اپنے پٹوار میں مو جود رہنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی۔انہوں نے شہر میں تباہ کن ٹریفک کی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور اسے حل کرنے کی گذارش کی۔انہوں نے امبپھلا،جانی پور ،بن تالاب روڈ کو کشادہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے رنگ روڈ پر کام شروع کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے امبپھلا۔ مانڈہ سے جانی پور ہائی کورت روڈ، روپ نگر،بن تالاب،کوٹ بھلوا ل سے اکھنور تک رنگ روڈ تعمیر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ،تاکہ شہر میں ٹریفک جام پر قابو پایا جا سکے۔انہوںنے بجلی کا مسلہ حل کرنے کیلئے جانی پور میں نیا 50۔ایم وی اے ریسیونگ اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے شہر کی سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹوں کی مرمت کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ڈی سی نے وفد کو یقین دلایا کہ سرکا رشہر میں ٹریفک کے مسلہ سے باخبر ہے اور یقین دلایا کہ وہ یہ مطالبات ضلع ترقیاتی بورڈ میٹنگوں میں اُٹھائیں گے۔