تازہ ترین

بڈگام ہیلی کاپٹر حادثہ کا شاخسانہ، ائر فورس کمانڈر تبدیل

ڈیوٹی میں غفلت برتنے کا الزام، قتلِ غیر عمد کا مقدمہ دائر کئے جانے کا امکان

22 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر // بھارتی ائر فورس نے سرینگر ائر بیس کے سنیئر ترین آفیسر ائر آفیسر کمانڈر، کو سرینگر ائر بیس کے کمانڈر کے بور پر تبدیل کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایم آئی 17ہیلی کاپٹر کو بڈگام میں پیش آئے حادثے کی تحقیقات کے سلسلے میں کیا گیا ہے ، جو 27فروری کو پیش آیا تھا۔ہندوستان ٹائمز کے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ائر فورس اس بات پر غور کررہا ہے کہ آیا  ان افسران کے خلاف فوجداری الزامات عاد کئے جائیں جو اس حادثہ میں ملوث قرار پائیں گے۔کورٹ آف انکوائری میں جن پر الزامات ثابت ہونگے ، انکے خلاف غیر ارادی طور پر قتل کے الزامات عائد کئے جاسکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ائر فورس لیڈر شپ اس  بات میں واضح دکھائی دے رہے ہیں کہ وہ ایسی خامیاں دوبارہ سرزد نہیں ہونی چاہیے اور کوتاہوں کیخلاف زیر ٹالرنس برتنی ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ ائر آفیسر کمانڈر کو اس لئے ہٹایا گیا کیونکہ انکی نگرانی میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ابتدائی تحقیقات میں مبینہ طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس حادثے کے دوران کئی کوتایہاں کی گئیں،مثال کے طور پر ائر ٹریفک کنٹرول نے اس وقت ہیلی کاپٹر کو واپس بلایا جب راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں بھارت اور پاکستانی فضائیہ کے درمیان جنگ ہورہی تھی۔تحقیقات میں مزید بتایا گیا ہے’’ پہلی کاپٹر کو  واپس بلانے کے بجاے محفوظ زون میں بھیجا گیا ہوتا،آنے والے پہلی کاپٹر کو اپنے طیاروں کیلئے بنائے گئے محفوظ زون کی طرف موڈنا چاہیے تھا جب تک ائر ڈیفنس الرٹ بند نہیں کیا جاتا‘‘۔واضح رہے کہ 27فروری کو جب بھارت اور پاستانی طیاروں کے درمیان نوشہرہ سیکٹر میں آمنا سامنا ہورہا تھا تو اسی وقت روسی ساخت ایم آئی 17ہیلی کاپٹر بڈاگم علاقے میں تباہ ہوا۔اس حادثے میں اس میں سوار فضائیہ کے 6آفیسر اور ایک شہری ہلاک ہوئے تھے۔اس ہیلی کاپٹر کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نے اس وقت تباہ کردیا جب ہیلی کاپٹر کو دشمن کا طیارہ سمجھا گیا۔

تازہ ترین