تازہ ترین

مون سون سے قبل دریائے توی سے ملبہ صاف کرنے کا مطالبہ

21 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//دریائے توی کے کناروں کے نزدیک رہنے ولاے لوگوں نے سرکار سے مون سون شروع ہونے سے قبل دریائے توی سے ملبہ صاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پیر کے روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے توی سے ریت اور بجری نہ اُٹھانے کی ہدایت کی وجہ سے دریائے کی سطح میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوا ہے جو لگاتار خطرہ بن تا جا رہا ہے،جو کہ مون سون میں بہت ہی خطر ناک بن جائے گا کیونکہ مون سون کے دوران دریائے  میں پانی کی سطح میں کافی اضافہ ہوتا ہے۔دریائے کے کناروں پر رہائش پذیر لوگوں نے اس خطرہ کو ملحو ظ نظر رکھ کر حکام سے دریائے کی فوری طور سے صفائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مکینوں کے ایک نمائندہ وجے شرما نے کہا ہے کہ آبی باڈیز کی باقاعدہ صفائی موسم گرما کے دوران ایک معمول کی کاروائی ہے،جسے مون سون کے دوران بھی جاری رکھا جائے ،تاکہ بارش کا پانی بغیر کسی روکاوٹ کے بہہ جائے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ متعلقہ حکام کے متعدد اجلاسوں کے باوجود سرکار دریائے توی سے ملبہ صاف کرنے کا کام شروع کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مسلہ متعدد بار سرکار کی نوٹس میں لایا گیا ہے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ ملبہ صاف نہ کرنے کی وجہ سے دریائے کے کناروں کے نزدیک رہنے والے لوگوں کو لگاتار پریشانیاں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلاں منڈل کے مکینوں کو گذشتہ سال تباہ کن سیلاب کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے کیونکہ سیلاب کے پانی نے انکے گھروں اور مویشیوںکو اپنے ساتھ لیا تھا۔وجے کمار نے مزید کہا کہ اگر ان علاقوں میں مون سون کے دوران کو ئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوتا ہے ،تو اسکی ساری ذمہ واری ریاستی سرکار کی ہوگی۔ پریس کانفرنس میں گلزار سنگھ ،سبھاش شرما ، سودھا رانی، امت کمار، سکھدیو شرما ،رمیش چندر، وجے شرما ،یش پال، بلوان سنگھ ،لال چند اور کہر سنگھ بھی شامل تھے۔