تازہ ترین

ٹیٹوال میں آندھی سے کئی رہائشی مکانات کو نقصان

کاچہامہ کرالہ پورہ میں ژالہ باری سے فصلیں تباہ

21 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ// کرناہ کے ٹیٹوال علاقہ میں گذشتہ رات کو تیز آندھی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جبکہ کرالہ پورہ کے کاچہامہ میلیال میں چوتھی بار  ژالہ باری سے فصلو ں کو سخت نقصان پہنچ گیا ۔ ٹیٹوال کرناہ میں تیز آندھی نے چند منٹوں میں ہی بھاری پیمانے پر تباہی مچا دی ۔تیز آندھی کی وجہ سے علاقے میں کئی رہائشی مکانو ں ،دکانو ں اور سکولی عمارتو ں کو نقصان پہنچااور چند درخت بھی اکھڑ گئے ۔کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے گر گئے جس کے با عث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ درخت اکھڑ گئے اور مکانو ں کی چھتیں سڑکو ں پر گرنے کی وجہ سے گاڑیوں اور لوگو ں کی نقل و حمل بھی متا ثر ہوئی ۔لوگو ں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں نقصان کا جائزہ لیکر متا ثرین کے حق میں امداد واگزار کریں ۔ادھر کرالہ پورہ کے کاچہامہ علاقہ میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران چوتھی بار قہر انگیز ژالہ باری نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کی وجہ سے فصلو ں کو سخت نقصان پہنچا ۔