تازہ ترین

پرائمری سکول کروڑہ میں اساتذہ کی کمی مقامی آبادی کا بانڈی پورہ میں احتجاج

21 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عازم جان
بانڈی پورہ //بانڈی پورہ کی گجر بستی اپر کروڑہ میں قائم پرائمری اسکول میں اساتذہ کی کمی کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج کیا ہے۔ مقامی لوگوں نے اپرکڑورہ سے بیس کلومیٹر پیدل سفر کرکے ضلع کمشنربانڈی پورہ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اپر کڑور میں قائم پرائمری اسکول میں دواساتذہ تعینات ہیں جو اکثروبیشتر سکول سے غیر حاضر ہی رہتے ہیں۔احتجاجی لوگوں نے کہا کہ اُن کے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ چیف ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ جاوید اقبال نے اس ضمن میںکہا کہ اس سلسلے میں فوری طور کارروائی ہوگی ۔