تازہ ترین

عید گاہ چلو کے پیش نظرپائین شہر میں بندشیں رہیں گی

21 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بلال فرقانی
سرینگر/ / میر واعظ عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس کی طرف سے میرواعظ محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کی برسیوں کے موقعہ پر عید گاہ چلو کال کے پیش نظر انتظامیہ نے شہر کے پاین علاقوں میں منگل کو بندشیں عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ حریت(ع) نے21مئی کو عیدگاہ چلو کال دی ہے،جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مرکزی جامع مسجدسے عیدگاہ تک جلوس نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کال کے پیش نظرضلع مجسٹریٹ سرینگرنے پولیس حکام کی تجویزپر 21مئی بروزمنگل شہرخاص میں دفعہ 144کے تحت حاصل اختیارات کوبروئے کارلاتے ہوئے بندشیں عائدرکھنے کے احکامات جاری کردئیے۔ ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے جاری حکمنامہ میں کہاگیاہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 21مئی کیلئے ہڑتال کال دی گئی ہے ،اوراس دوران سرینگرشہرکے پائین علاقوں میں امن مخالف عناصرکی جانب سے صورتحال بگاڑنے کی کوشش کی جاسکتی ہے ،اسلئے عوامی جان ومال کوتحفظ فراہم کرنے نیزامن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے منگل کے روزشہرخاص میں پانچ پولیس تھانوںرعناواری ،نوہٹہ ،مہاراج گنج،خانیاراورصفاکدل کے تحت آنے والے علاقوں میں بندشیں عائدرہیں گی۔ضلع مجسٹریٹ نے اپنے حکمنامہ میں واضح کیاہے کہ شہرخاص میں پانچ پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں بندشوں کوروبہ عمل لاکرعام شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کویقینی بناناایس ایس پی سری نگرکی ذمہ داری ہوگی۔تاہم ضلع مجسٹریٹ نے واضح کیاہے کہ بندشوں کااطلاق سرکاری ملازمین ،لازمی سروسزبشمول بینک کام کاج،سرکاری تقریبات ،آخری رسومات،یونیورسٹی اوربورڈکے تحت لئے جانے والے امتحانات اورانٹرنس امتحانات پرنہیں ہوگا۔