تازہ ترین

اکھلیش کی مایاوتی سے ملاقات

ایگزٹ پول پر تبادلہ خیال کی قیاس آرائیاں

21 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

لکھنؤ// بی جے پی کو واضح اکثریت کے ساتھ مرکز میں واپسی کی ایگزٹ پولس کی پیش قیاسی کے بعد اترپردیش میں عظیم اتحاد کے لیڈروں نے پیر کو ملاقات کر کے 23 تاریخ کو آنے والے نتائج کے ضمن میں تبادلہ خیال کیا۔ سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے گھر پہنچے ۔ اکھلیش اور مایاوتی کے درمیان یہ میٹنگ تقریبا 75 منٹوں تک چلی۔آفیشلی اس ضمن میں کچھ بھی اطلاع نہیں دی گئی کہ دونوں لیڈروں کے درمیان کس ایجنڈے پر بات چیت ہوئی۔ تاہم میٹنگ کے بعد بی ایس پی سپریمو کی رہائش کے باہر انتظار میں کھڑے میڈیانمائندوں سے اکھلیش نے کہا کہ آپ کو 23 مئی تک انتظار کرناہوگا۔وہیں دونوں لیڈروں کے بارے میں یہ توقعات ہیں کہ کہ وہ شام تک قومی راجدھانی میں ہونگے جہاں وہ منگل کو اپوزیشن کی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔ لیکن دونوں پارٹیوں کے لیڈر آگے کی حکمت عملی کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے گریز کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسٹر یادو نے مایاوتی سے مال اوینیو پر ان کی رہائش پر لمبی گفتگو کی جہاں پر انہوں نے ایگزٹ پول کی پیشین گوئیوں اور تیسرے محاذ کی حکومت کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں انہوں نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کے پیغام کو بھی شئیر کیا۔   ایگزٹ پول کے مطابق یو پی کے لئے دو طرح کی رپورٹیں ہیں کچھ کے مطابق یو پی میں اتحاد اچھا مظاہرہ کررہاہے تو کچھ کے مطابق بی جے پی کو اتحاد پرسبقت حاصل ہے ۔یواین آئی