تازہ ترین

ڈی سی راجوری کا دورہ پنجگرائیں

سرحدی علا قوں میں بنکروں کی تعمیر کا جائزہ لیا

20 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمود اعجاز اسد نے تحصیل منجا کوٹ کے پنجگرائیں علا قہ کا دورہ کر کے سرحدی علا قہ میں زیر تعمیر بنکروں کا جائزہ لیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تر کنڈی ،نٹیالا ،پریالی ودیگر علا قوں میں بنکروں کی تعمیر کا جائزہ لیا ۔اس موقعہ پر کئی وفود نے بھی ضلع ترقیاتی کمشنر سے ملا قات کر کے علا قہ میں عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ۔مقامی لوگوں نے شکایت درج کر واتے ہو ئے کہاکہ مذکورہ علا قہ میں بنکروں کی تعمیر کے سلسلہ میں محکمہ جنگلات رکاوٹیں ڈال رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ جنگلات کی جانب سے بنکروں کی تعمیر کیلئے جے سی بی و دیگر مشینری استعمال نہیں کر نے دی جارہی ہے جبکہ اس کے علا وہ سرحدی علا قوں میں عوام کو بنیادی سہولیات کے قلت کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کی گئی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بنکروں کی تعمیر کے سلسلہ میں موقعہ پر ہدایت جاری کیں ۔ڈی سی نے عوام کو یقین دلاتے ہو ئے کہاکہ بنکروں کی تعمیر کے سلسلہ میں وہ ذاتی مداخلت کر کے معاملہ حل کر وائیں گے تاکہ عوام کو فائر نگ کے دوران کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہاکہ سرحدی علا قوں کی عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیںگی ۔اس موقعہ پر ان کے ہمراہ ایس ایچ او منجا کوٹ ،تحصیلدار منجاکوٹ ودیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔