تازہ ترین

ممتا بنرجی الیکشن کمیشن سے غیر مطمئن

20 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
کلکتہ// وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج سہ پہر چار بجے ووٹ ڈالنے کیلئے پہنچیں۔اس سے قبل آج صبح ہی ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ڈائمنڈ ہاربر سے امیدوار ابھیشیک بنرجی نے ووٹ ڈالا تھا۔ ہریش مکھرجی روڈ میں واقع مترا نسی ٹیوٹ میں ووٹ ڈالنے ممتابنرجی جب پہنچی تھیں تو چاروں طرف میڈیا اہلکار انہیں گھیرے ہوئے ہوئے تھے ۔ووٹ ڈالنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ میں گزشتہ کئی دہائیوں انتخابی سیاست کا حصہ ہوں،مگر اس مرتبہ بی جے پی ورکروں نے جس طریقے سے تشدد کیا ہے وہ اس سے قبل کبھی بھی نہیں دیکھا تھا۔ممتای بنرجی نے کہا کہ ملک عوام سب کی حقیقت جانتے ہیں۔