تازہ ترین

انتخابات میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے ماؤں کو میرا سلام :راہل

20 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
نئی دہلی// کانگریس صدر راہل گاندھی نے ملک کی ماؤں کو سلام کرتے ہوئے آج کہا کہ اس انتخابات میں ان کا کردار بے حد اہم رہا ہے ۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،‘‘آج ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ ہے ۔اس الیکشن میں ہماری ماؤں اور بہنوں نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ان کا رول نہ صرف امیدوار کے طورپر ہے ،بلکہ قوم کو پوری طرح وقف ایک ووٹر کے طورپر بھی رہا ہے ،اس لئے ان کی آواز ضرور سنی جانی چاہئے ۔میں ان سب کو سلام کرتا ہوں۔’’اس کے ساتھ ہی کانگریس صدر نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے ،جس میں خواتین ‘ہار جیت ہم طے کریں گے ، خواتین کی طاقت ملک کی ترقی،ہمیں چاہئے عزت،ملک کی طاقت خواتین کی طاقت’جیسے نعرے لگا رہی ہیں۔یواین آئی۔