تازہ ترین

بھارت کیلئے کٹرینہ کو ملے گا نیشنل ایوارڈ: سلمان

20 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 ممبئی//بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلم بھارت کے لئے کٹرینہ کیف کو نیشنل ایوارڈ مل سکتا ہے ۔ سلمان خان اور کٹرینہ کی آنے والی فلم بھارت 5 جون کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں کٹرینہ کا اہم رول ہے ۔ اس فلم کے لئے سلمان خان نے بڑے وثوق سے کہا ہے کہ کٹرینہ کو اس فلم کے لئے نیشنل ایوارڈ مل سکتا ہے ۔سلمان نے کہا کہ اس فلم میں کٹرینہ نے بہت محنت کی ہے ۔واضح رہے کہ پرینکا کے فلم سے الگ ہونے کے بعد ہی کٹرینہ کی اس فلم میں اینٹری ہوئی تھی۔ فلم بھارت کورین فلم این اوڈ ٹو مائی فادر کا ہندی ریمیک ہے ۔ اس فلم میں سلمان ، کٹرینہ کے علاوہ دشا پٹانی ، تبو، جیکی شراف اور سنیل گرور جیسے ستارے کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے ۔یو این آئی