تازہ ترین

سڑک 2 کے لئے نروس ہوں : عالیہ بھٹ

20 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 ممبئی//بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی آنے والی فلم سڑک 2 کے لئے نروس ہیں۔عالیہ بھٹ نے فلم 'سڑک 2' کی شوٹنگ شروع کر دی ہے ۔عالیہ نے سوشل میڈیا پر ایک خاص تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے جذباتی پیغام بھی لکھا۔ اس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے والد مہیش بھٹ کے ساتھ کام کرنے کے سلسلے میں کافی نروس ہیں ۔عالیہ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں 'سڑک 2' کی شوٹنگ کے پہلے سین کا کلپ دکھائی دے رہا ہے ۔ تصویر کے ساتھ عالیہ نے لکھا، "یہ جو کلیپ پکڑے ہوئے ہیں وہ میرے والد اورمیرے ڈائریکٹر بھی ہیں۔" انہوں نے یہ پوچھے جانے پر کہ آگے شوٹنگ شروع ہونے پر انہیں کیسا محسوس ہو رہا ہے ، انہوں نے کہا، "سچ بتاؤں تو میں کافی نروس ہوں. "۔عالیہ نے لکھا، "مجھے چھوٹے چوہے جیسا محسوس ہو رہا ہے جو خوبصورت ،بڑے اور جذباتی پہاڑ پر چڑھنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ مجھے امید ہے کہ میں چوٹی پر پہنچ جاوں گی اور اگر گر جاؤں تو پھر سے کھڑی ہو جاؤں گی۔ چڑھنا مشکل کام ہے لیکن میں نے جو بھی دیکھا ہے یا سنا ہے اس سے مجھے پتہ ہے کہ ہر قدم ضائع نہیں جاتا۔ "'سڑک 2' میں عالیہ بھٹ کے ساتھ ہی آدتیہ رائے کپور، سنجے دت اور پوجا بھٹ لیڈ رول میں ہیں۔یواین آئی