تازہ ترین

قیمتوں میں ہوشربا اضافہ | گنڈ کنگن کی آبادی انتظامیہ سے نالاں

19 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

غلام نبی رینہ
کنگن //گنڈکنگن میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف عوام میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ  قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے یا مارکیٹ چیکنگ کیلئے کوئی سرکاری سکارڈ نظر نہیں آتا ہے۔تحصیل گنڈ کے کلن، گنڈ، ریزن،ریول ،سونہ مرگ اورگنگن گیر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سبزی و مرغ فروشوں اور قصابوں نے قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کرکے صارفین کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ دوکانداروں نے نرخ ناموں کو بالاطاق رکھ کر عوام کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ قصاب فی کلو گوشت پانچ سو تیس روپے کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں جبکہ مرغ اور سبزی فروشوں نے بھی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چیکنگ سکارڈ متحرک کئے جائیں۔