تازہ ترین

۔23مئی تک موسم جوں کا توں رہے گا :محکمہ موسمیات

19 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر //اشفاق سعید //محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وادی میں 23مئی تک موسم جوں کا توں رہے گا ۔وادی میں موسم میں آئی تبدیلی کے باعث ٹھنڈ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ رات کو ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی ہیں ۔اس بیچ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ابھی 23مئی تک وادی میں موسم جوں کا توں رہے گا ۔محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 23مئی تک وادی میں کبھی ہلکی دھوپ نکلے گی تو کہیں ہلکی بارش بھی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ جیسا موسم پہلے تھا، ویسا 23مئی تک رہے گا اوراس کے بعد موسم میں تبدیلی آئے گی۔