تازہ ترین

بھیم سنگھ کا ملک کی سیاسی جماعتوں کو مکتوب

ریاست کے بھارت کیساتھ مکمل الحاق پر خاموشی کیوں؟

19 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر// نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پروفیسر بھیم سنگھ نے حکمران پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ سمیت ملک کی چھ قومی پارٹیوں کے صدوراور 48تسلیم شدہ علاقائی پارٹیوں کے سربراہان کے نام ایک خط لکھ کرجموں وکشمیر کے ہندستان کے ساتھ مکمل الحاق کے تعلق سے ان کی خاموشی پر سوال کھڑا کیا ہے۔انہوں نے خط میں کہا ہے کہ جموں وکشمیر ہندستان کی واحد ریاست ہے جس کے باشندوں کو ہندستانی شہری تسلیم کئے جانے کے باوجود جموں وکشمیر کاالگ آئین اور الگ جھنڈا ہے ۔ جموں وکشمیر کے آئین میں ہندستان کے آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کا باب ہی نہیں جوڑا گیا ہے جس میں ہندستان کے تمام لوگوں کو بنیادی حقوق فراہم کئے جانے کی ضمانت دی گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ سیاسی پارٹیاں جن کی پارلیمنٹ میں موجودگی ہے وہ جموں وکشمیر میں رہنے والے ہندستانی شہریوں کو بلاشرط ہندستانی آئین میں دیئے گئے حقوق کی فراہمی میں ان کے ساتھ کھڑی ہوں گی جس سے جموں وکشمیر میں رہنے والے ہندستانی شہریوں کو باقی ہندستانی شہریوں کی طرح تمام بنیادی حقوق اور دیگر فوائد مل سکیں گے اور  یہ اسی وقت ممکن ہے جب کشمیر سے کنیا کماری تک ایک ہی جھنڈہ اور ایک آئین ہوگا۔