تازہ ترین

شاہ فیصل وجے کمار سے ملاقی |ریاست کی حفاظتی صورتحال اور ترقیاتی منظر نامے پر تبادلہ خیال

19 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر/ /جموں وکشمیر پیپلز مومنٹ کے سربراہ ڈاکٹرشاہ فیصل گورنر کے مشیر کے وجے کمار سے ملاقات کرکے ریاست کی حفاظتی وترقیاتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔شاہ فیصل نے مشیر موصوف پر ریاست میں سیکورٹی صورتحال میں بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یہاں امن وامان کے حالات بحال کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے نوجوانوںجن کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس عدالت عالیہ نے کالعدم قراردیئے ہیں کو بغیرکسی خلل کے معمول کی زندگی بسر کرنے کا بھر پور موقعہ فراہم کیا جانا چاہئے نیز پولیس کو ہدایت دی جانی چاہئے کہ ایسے نوجوانوں کے ساتھ سماجی برتائو کریں تاکہ وہ اپنی معمول کی زندگی نتیجہ خیز طریقے پر گزارسکیں۔شاہ فیصل نے مشیرموصوف کی نوٹس میں قومی شاہراہ پر متواتر طور پسیاں گرآنے کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال بھی لائی۔ مشیر موصوف نے یقین دلایا کہ حکومت نے مغل روڑ پر چیک پوسٹ اور عوامی راحت کی دیگر سہولیات ہنگامی بنیادوں پر قائم کرنے کی ہدایت دی ہیں تاکہ مسافروں کو کوئی دشواری پیش نہ آئیں۔ شاہ فیصل نے مشیر کو تعلیم یافتہ نوجوانوں کے اُن خدشات سے بھی واقف کرایا جو خالی اسامیوں کے بھر تی عمل میں شفافیت اور جوابدہی کے فقدان کے بارے میں پاے جارہے ہیں۔انہوں نے مشیر موصوف سے کہا کہ وہ بھرتی ایجنسیوں اور جموں وکشمیر بینک پر یہ بات بائور کرائے کہ بھرتی عمل میں میرٹ اور شفافیت کو بہرحال قائم رکھا جانا چاہئے۔انہوں نے صلاحکار موصوف پر ریاست کے دور افتادہ علاقوں جن میں لولاب کپوارہ بھی شامل ہیں، میں طبی نگہداشت میں مزید بہتری لانے کی اپیل کی تاکہ ان علاقوں سے مریضوں کو سرینگر اورجموں کے اسپتالوں کے لئے منتقل کرنے کے رجحان کو کم سے کم تر کیا جاسکے۔