تازہ ترین

نورمحمد کلوال پر پی ایس اے کااطلاق مٹن جیل منتقل

19 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//لبریشن فرنٹ کے زونل صدرنورمحمد کلوال کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مٹن جیل اننت ناگ منتقل کردیا گیا ہے۔کلوال جنہیں30اپریل کو پولیس نے گرفتار کرکے کوٹھی باغ تھانے میں بند رکھاتھا،کوپولیس نے سنیچروار صبح کو مطلع کیا کہ اُن پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا گیا ہے جس کے فوراًبعد اُنہیں مٹن جیل اننت ناگ منتقل کردیاگیا ۔ پولیس نے گزشتہ روز فرنٹ کے ایک اور محبوس لیڈر ظہور احمد بٹ جو پی ایس اے کے تحت ہی مذکورہ جیل میں مقید ہیں، کے پی ایس اے کی مدت میں بھی تین ماہ کا مزید اضافہ کردیا ۔ یہ بات واضح رہے کہ فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک جنہیں 22 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا آج کل دہلی کے تہاڑ جیل کی کال کوٹھری میں قید ہیں جبکہ بشیر احمد کشمیری پی ایس اے کے تحت کورٹ بلوال جیل میں مقید ہیں،نیز ایک اور سینئر قائد شیخ نذیر احمد اسی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔