تازہ ترین

پریگیہ ٹھاکر نے مودی کا اصلی روپ سامنے لایا: سوز

19 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//سابق مرکزی وزیراورپردیش کانگریس رہنما پروفیسرسیف الدین سوز نے کہا ہے کہ پریگیہ ٹھاکور نے وزیراعظم نریندر مودی کا اصل روپ سامنے لایا ہے۔پریگیہ ٹھاکور وہ سب کچھ علیٰ لاعلان کہتی ہیں جوہندوتو کے فرقہ پرست ایجنڈا کے پروپیگنڈا کیلئے موزوں ہے۔ایک بیان میں سوز نے کہاکہ موجودہ مرکزی سرکار کا دعویٰ ہے کہ این آئی اے ملک کی سب سے بڑی تحقیقاتی ایجنسی ہے اور اسی ایجنسی نے پریگیہ ٹھاکور کو دہشت گرد قرار دیا تھا اور اُس کو جیل بھی جانا پڑتا تھا۔ اُس وقت پریگیہ ٹھاکور نے اور باتوں کے علاوہ تسلیم کیا تھا کہ انہیں کا موٹر سائیکل مالیگائوں میں بم دھماکوں کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔اب چونکہ آج کے ہندوستان میں آر ایس ایس کو انتظامیہ کے سبھی شعبوں میں بالا دستی حاصل ہے، تو پریگیا ٹھاکور کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیا ہے۔آر ایس ایس  بی جے پی سنگٹھن نے پریگیہ ٹھاکور کو بھوپال سے رواں الیکشن میں امیدوار بنایا ہے تو پریگیہ ٹھاکور وہ سب کچھ علی لاعلا ن کہتی ہے جو ہندوتو کے فرقہ پرستانہ پروپگنڈا کیلئے زبردست موزون ہے۔سوز نے کہاکہ دراصل پریگیہ ٹھاکور کے حالیہ بیانات سے مودی جی کا اصل روپ منظر عام پر آیا ہے۔ابھی اپنے تازہ بیان میں پریگیہ ٹھاکور نے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن قرار دیا ہے اور اُسی کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ ’پارٹی لائن (یعنی موقف ) وہی ہے جو میں کہتی ہوں‘!تاہم جنوبی ہندوستان ،تامل ناڈو میں فلم اداکار اور سیاستدارن کمالا حسن کا وہ نعرہ گونج رہا ہے جس میں اُس نے کہا تھا کہ مہاتما گاندھی کا قاتل ، گوڈسے ، ہندوستان کا سب سے پہلا دہشت گرد (Terrorist) تھا۔اب ہم کو دیکھنا ہے کہ موجودہ سیاسی منظر میں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے!