تازہ ترین

عوام گوںناگوںمشکلات سے دوچار | گورنر ذاتی مداخلت کریں: الطاف بخاری

19 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//سابق وزیر خزانہ سید الطاف بخاری نے جمعہ کی شام ریاست کے گور نر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی اورگورنر سے عوام کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل کو حل کرنے میں ذاتی مداخلت کی اپیل کی ۔الطاف بخاری نے راج بھون میں گورنر سے ملاقات کی اور انہیں عوام کو درپیش مشکلات کے حوالے سے جانکاری فراہم کر کے ان کے ازالہ کے لئے گورنر کی ذاتی مداخلت کی اپیل کی ۔ملاقات کے دوران الطاف بخاری نے گورنر کو مختلف مرکزی اور ریاستی سرکاری کی ترقیاتی کام کاج اور عمل آوری کے حوالے سے بات کی ۔ الطاف بخاری نے گورنر کو شہر سرینگر ،جس میں خاص کرحلقہ انتخاب امیراکدل میں زیر تعمیر پرجیکٹوں کو جلد مکمل کرنے کے حوالے سے بات کی ۔انہوںنے صنعت نگر،نوگام اور بمنہ کراسنگ  میں علیحدہ گریڈ سیپریٹر تعمیر کرنے کیلئے کام اور فنڈس واگزار کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں گورنر کو تینوںپروجیکٹوں کی اہمیت اور سڑک حادثات اور ٹریفک کے دباو میںکمی لا سکتا ہے ۔الطاف بحاری نے گورنر کو سرینگر کے کئی علاقوں میںطبی مراکز قائم کرنے اور سڑکوں پر مکیڈم بچھانے کے علاوہ پبلک پارکوں کی تعمیر کے ساتھ دیگر درجنوں عوامی مسائل کو ان کی نوٹس میںلا ئے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔