مزید خبرں

17 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں میں آر ڈی ڈی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ 

جموں//ضلع ترقیاتی کمشنر رمیش کمارکی قیادت میں یہاں جمعرات کے روز ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں محکمہ دیہی ترقیات کی سرکاری سکیموں کی موثر ڈھنگ سے عمل آوری پر زور دیا گیا۔ اس سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے متعدد ریاستی و مرکزی سپانسر شدہ سکیموں  پر بلاک ڈیولپمنٹ افسروں کی فزیکل و مالی حصولیابیوں کا جائزہ لیا۔اجلاس کے دوران ڈی سی نے ان سکیموں کا مکمل تفصیلی جائزہ لیا ۔ اجلاس میں محکمہ دیہی ترقیات کی دیگر سکیموں  جیسے کہ ایم جی نریگا، پردھان منتری آواس یوجنا ،ایس بی ایم ،14ویں مالی کمیشن ، RURBAN اور  BADP.پر بھی مباحثہ کیا گیا۔
 

سوشل ویلفیئر محکمہ کاسشیل اتری کے موت پر اظہار دکھ 

نیوز ڈیسک
 
جموں //محکمہ دیہی ترقیات نے 2004 بیچ کے کے اے ایس افسر سوشیل اتری کے بے وقت اور اچانک موت پر دکھ کااظہار کیا ہے ۔ محکمہ کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا ،جس کی قیادت ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ڈاکٹر بھارت بھوشن نے کی۔ اجلاس میں محکمہ کے اہلکاروں  بشمول جوائنٹ ڈائریکٹر ICDS دیویندر سنگھ کٹوچ،ڈپٹی سیکرٹری سوشل ویلفئیر سندیپ کمار نے مرحوم کو گل ہائے خراج ادا کیا۔مرحوم نے میکنکل انجینئرنگ پاس کرنے کے بعد 2004میں کے اے ایس امتحان پاس کیا تھا اور ریاست میں متعدد عہدوں  جیسے کہ بی ڈی او ،ڈی پی او،اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ سانبہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم جموں اور اب ڈپٹی ڈائریکٹر ICDS تھے۔تعزیتی اجلاس میں محکمہ کے تمام اہلکاروں و افسروںنے شرکت کی اور مرحوم کو ایک قابل و دیانتدار افسر قرار دیا ۔اس موقعہ پر مرحوم کی شانتی کیلئے 2منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا گیا ۔
 

بابا بندہ سنگھ بہادر سیوا دار سبھا کی  بانڈی پورہ واقعہ کی مذمت 

نیوز ڈیسک
 
جموں // بابا بندہ سنگھ بہادر سیوا دار سبھا کی جانب سے ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ،جس میں بانڈی پورہ ،کشمیر میں ہوئے انسانیت سوزواقعہ کی شیدید مذمت کی گئی اور ساے انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ قرار دیا ۔ اجلاس میں تین سالہ بچی کے ساتھ ہوئے واقعہ پر سخت افسوس کا اظہار کیا گیا  اور کہا گیا کہ یہ واقعہ کسی بھی صورت میں قابل معافی نہیں ہے۔ اجلا س میں مبینہ ملزم کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ،تاکہ مستقبل میں کوئی بھی ایسا واقعہ رونما نہ ہو پائے۔اجلاس میں سبھا کے چیر مین منجیت سنگھ ،جنر ل سیکرٹری ایس ہر پریت سنگھ، ہرمن جوت سنگھ، گور ساگر سنگھ ،پرویندر سنگھ، چرنجیت سنگھ اور من پریت سنگھ بھی شامل تھے۔
 
 

ایس ڈی ایم نے مڑھ میں 

محکمہ مال کے مدعوں پر مباحثہ کیا 

نیوز ڈیسک
 
جموں//سب ۔ڈویژنل مجسٹریٹ مڑھ طارق حسین نائیک نے جمعرات کے روز یہاں سب ڈویژن میں محکمہ مال کے افسروں و اہلکاروںکے ریوینیو مدعوں پر تفصیلی مباحثہ کرنے کیلئے ایک اجلاس کا اہتمام کیا۔اجلاس میںتحصیلدار مڑھ انجینئر سریندر سنگھ ،تمام نائب تحصیلداروں ،گرداوروں اور پٹواریوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ریونیو اہلکاروں کو محکمہ کے متعدد مدعوں جیسے کہ جمعہ بندی کو فوری طور سے مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ،تاکہ ریوینیو ریکارڈ کا ڈیجٹلائزیشن مقررہ مدت میں کیا جا سکے۔اجلاس  کے دوران ہر ایک فیلڈ سٹاف کو ہدف دیا گیا اور اسے مقررہ شیڈول میں پورا کرنے کو کہا گیا۔ایس ڈی ایم نے گرداوری فیلڈ میں کرنا یقینی بنانے کو کہا تاکہ عام لوگوں کا اعتماد بر قرار رکھا جا سکے۔اس موقعہ پر سرکاری/کاہچرائی زمین کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر ناجائز تجاوزات سے بے دخل کرنے پر بھی زور دیا گیا ۔
 
 

تازہ ترین