جوائنٹ فورم کا بانڈی پورہ واقعہ کے خلاف احتجاج

مجرموں کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ

17 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//آل انڈیا کنفڈریشن آف SC/ST/OBCانجمنوں ،جموں مسلم فرنٹ ،سکھ نوجون سبھا ،گوجر فیڈریشن ،مزدور دستکار یونین اور NSOSYFکے جوائنٹ فرنٹ جمعرا ت کے روز یہاں پریس کلب میں بانڈی پورہ میں ایک کمسن کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی ،گاندربل میں ایک لڑکی کی آبر ریزی اور الور ،راجستھان میں ایک شادی شدہ خاتون کی آبر ریزی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین ہاتھوں میں تختیاں اُٹھا کر ان واقعات میں متاثرین کو انصاف فراہم کرنے اور مبینہ مجرمون کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ آل انڈیا کنفڈریشن کے ریاستی صدر آر کے کلسوترہ نے متثرین کو فوراً انصاف فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تقوع ہے کہ متاثرین کو فوری طور انصاف فراہم ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ہم سماج میں ایسے واقعات کو برداشت نہیں کریں گے ۔کلسوترہ نے الور، راجستھان میں ایک شادی شدہ خاتوں کی اجتماعی عصممت ریزی پر اکافی برہمی کا اظہار کیا ۔انہوںنے اس واقعہ میں معاملہ درج کرکے فوری طور سے مبینہ ملزمین کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا۔جموں مسلم فرنٹ کے چیر مین شجاع ظفر نے مطالبہ کیا کہ ایسے معاملات میں سزائے موت ہونی چاہیے اور تحقیقات سائنسی مزاج کے تحت منعقد کی جائے ۔چیر مین سکھ نوجوان سبھا ایس موہن سنگھ نے ان معاملات میں سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ۔NSOSYF کے ریاستی کارڈی نیٹر اشونی بھگت نے ان شرمناک واقعات میں ملوث مبینہ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے  گورنر انتظامیہ سے عصمت ریزی کے ان واقعات میں مجرموں کے خلاف مثالی سزا دینے کی مانگ کرکے معاملات فسٹ ٹریک عدالتوں میں فوری طور سے حتمی کرنے کی اپیل کی۔مظاہرین سے شوکت گوجر ،ششی سیال، ونود جرال، قاضی عمران ، محسن سلاریہ، کلدیپ مہرہ ،رشید علی، ترن پرچ، محمد حسین لون اور سنیل سہگل نے بھی خطاب کیا۔
 

تازہ ترین