تمبر ہامہ ٹنگمرگ میں پل کی عدم دستیابی

طالب علموں کو مشکلات کا سامنا

17 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

فیاض بخاری
بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے تمبر ہامہ ٹنگمرگ علاقے میں ایک سرکاری اسکول کی طرف راستہ نہ ہونے کی وجہ سے طالب علموںکو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔طالب علموں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں ایک پل تعمیر کیا جائے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نالہ فیروز پورہ پر واقع تمبر ہامہ گائوں میں ایک بائز مڈل اسکول قائم ہے تاہم اس سکول طرف جا نے کا راستہ نہ ہونے سے طالب علموں کو مشکلات درپیش ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر چہ اس نالے پر ایک پل ہے لیکن وہ کافی دور ہے جس کی وجہ سے اسکولی بچوں کو اس نالے سے عبور کرکے سکول پہنچنا پڑتا ہے جو کسی بھی وقت ان بچوں کیلئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر چہ اس معاملے میں لوگوں نے کئی مرتبہ متعلقہ حکام کو آگاہ کیا تھا تاہم اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔سکول میں زیر تعلیم طالب علموں کے ولدین نے سرکار سے مطالبہ کیا  کہ یہاں ایک چھو ٹا پل تعمیر کیا جائے تاکہ طالب علموں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور کوئی حادثہ پیش نہ آسکے ۔