تازہ ترین

شوپیان معرکہ آرائی میں جنگجو ہلاکتوں کی تعداد3، فوجی اہلکار زخمی

16 مئی 2019 (45 : 06 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/جنوبی ضلع شوپیان میں جمعرات کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کے دوران تین جنگجو جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک فوجی اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔

خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق ہنڈیو نامی گائوں میں تین جاں بحق جنگجوئوں کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں جن کی شناخت کا کام جاری ہے۔

یہ آج دن کے دوران تیسری ایسی معرکہ آرائی ہے۔

 اس سے قبل آج صبح جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں ایک معرکہ آرائی کے دوران تین جنگجو،ایک شہری اور ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں بھی ایک معرکہ آرائی جاری ہے۔