تازہ ترین

پلوامہ اور کپوارہ کے بعد شوپیان میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی

16 مئی 2019 (12 : 05 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/جنوبی ضلع شوپیان میں جمعرات کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی شروع ہوگئی جو دن میں تیسری ایسی معرکہ آرائی ہے۔

اس سے قبل آج صبح جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں ایک معرکہ آرائی کے دوران تین جنگجو،ایک شہری اور ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں بھی ایک معرکہ آرائی جاری ہے۔

شوپیان ضلع کے ہنڈیو نامی گائوں میں بعد دوپہر فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران چھپے جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔