کشمیر بنگال سے زیادہ پر امن

پنچایتی انتخابات میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی:مودی

16 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 نئی دہلی // وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کشمیر مغربی بنگال سے زیادہ پر امن ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا’’ تشدد، دہشت گردی کی بات ہو تو کشمیر کا نام آتا ہے، لیکن اس کشمیر میں پنچایت کے انتخابات ہوئے 30 ہزار کے قریب لوگ میدان میں تھے‘‘۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ مغربی بنگال کے مقابلہ میں جموں وکشمیر میں الیکشن زیادہ پر امن ہوتے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال تشدد کو لے کر کہا کہ ملک میں جو لوگ جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں اور غیر جانبدارہیں، ان کا خاموش رہنا انتہائی تشویشناک ہے۔کیونکہ آپ دو چیزیں دیکھئے۔ تشدد، دہشت گردی ہو توکشمیر کا نام آتا ہے، لیکن اس کشمیر میں پنچایتوں کے انتخابات ہوئے، تقریبا 30 ہزار لوگ میدان میں تھے، کسی پولنگ بوتھ پر تشدد کا کوئی بھی واقعہ نہیں ہوا، اسی مدت میں بنگال میں پنچایت کے انتخابات ہوئے جس میں سینکڑوں لوگ مارے گئے۔ جو جیت کر آ گئے ان کے گھر جلا دئیے گئے۔

تازہ ترین