یمن میں اتحادی طیاروں کی بمباری، 40 جنگجو ہلاک

15 مئی 2019 (43 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک
صنعاء//یمن میں سرکاری فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ عرب اتحادی فوج نے حجتہ اور الضالع گورنریوں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حجتہ گورنری میں عبس ڈائریکٹوریٹ کینواحی علاقے بنی حسن اور مستبا کے مقامات پر باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں باغیوں کا اسلحہ ڈپو اور دیگر کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ بمباری کے نتیجے میں متعدد جنگجو بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ حجتہ میں عرب اتحادی فوج کی بمباری سے 23 ملی میٹر دھانے والی ایئرکرافٹ گنوں اور دیگر بھاری اسلحہ کو تباہ کیا گیا۔ادھر ایک دوسری پیش رفت میں الضالع گورنری میں ملیشیا کے ٹھکانوں پر اتحادی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ الضالع گورنری میں سوموار کے روز ہونے والی لڑائی میں 40 جنگجوہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتایاکہ الضالع گورنری کے الدمت شہرمیں باغیوں کو 20 جنگجووں کی لاشیں لے جاتے دیکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ عدن میں منعقد ایک اہم اجلاس میں یمنی کابینہ نے ملیشیا پر الزام عائد کیا تھاکہ وہ اقوام متحدہ کے زیر سرپرستی بین الاقوامی حمایت کے حامل سیاسی حل کی جانب ہر اقدام سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگ کے نئے محاذ کھول لیتی ہے۔ رواں ماں یمن میں عرب اتحاد کے طیاروں نے الضالع صوبے میں قعطبہ شہر کے مغرب میں ملیشیا کے ایک مجمع کو بم باری کا نشانہ بنایا تھا، بیت الشوکی کے علاقے میں ہونے والے کارروائی کے نتیجے میں ملیشیا کے 31 ارکان ہلاک اور 60 سے زخمی ہوئے۔ 
 

تازہ ترین