وزیر باغ میں ٹھیکداروں کااحتجاجی مظاہرہ | عید سے قبل واجب الادا رقومات کی ادائیگی کا مطالبہ

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بلال فرقانی
سرینگر// ٹھیکداروں نے عید سے قبل واجب الادا رقومات کی ادائیگی سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الٹی میٹم دیا کہ ٹھیکدارایک بار پھر سڑکوں پر خیمہ زن ہوا۔ وزیر باغ علاقے میں کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی نے منگل کو احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔کمیٹی کے چیئرمین غلام جیلانی پرزہ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیول سوسائٹی اور تجارتی انجمنوں  کے علاوہ اعلیٰ انتظامی افسران کی اپیل پر ٹھیکداروں نے سڑکوں کی مرمت کو ہڑتال سے مستثنیٰ رکھا تھا،جبکہ احتجاجی پروگرام کو موخر کیا گیا تھا،تاہم اب انتظامی افسران کی باری ہے کہ وہ یقین دہانیوں کو عملی جامعہ پہنائیں۔ پرزہ نے عید الفطر سے قبل واجب الادا رقوامات کی ادائیگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ای چالان،اور ای ٹینڈرنگ کے علاوہ مارچ سے مارچ تک سیلز ٹیکس کے مسایل کو بھی حل کیا جائے۔ انہوں 
نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر عید سے قبل انکے مسائل کا ازالہ نہیں کیا گیا تو عید کے بعد ٹھیکدار پھر سے احتجاجی لہر چھیڑ کر سڑکوں پر آئیں گے۔
 

تازہ ترین