تازہ ترین

کم خرچ کے رہایشی یونٹوں کی تعمیر | شرما کا موثر لاگت والی عمارت کی تکنیک اپنانے پر زور

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
  سری نگر//گورنر کے مشیر کے کے شرما نے موثر لاگت پر بنائے جانے والی عمارت کی تکنیک اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے لاگت میں اضافہ و دیگر معاملات پر روک لگانے میں آسانی ہو گی اور لوگوں کو کم خرچے والے بنیادی ڈھانچے فراہم کرنے کیلئے متبادل ذرایع حاصل ہوں گے ۔ ان باتوں کا اظہار مشیر موصوف نے کل یہاں بلڈنگ سنٹر سرینگر کی کارکردگی کا جائیزہ لینے کے دوران کیا ۔ ڈائریکٹر بلڈنگ سنٹر سرینگر جاوید شاہ ، چیف ٹاؤن پلانر انیتا سمبیال و دیگر اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مشیر موصوف نے کم لاگت والی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے پر زور دیا تا کہ لوگوں کو کم خرچے کے رہایشی یونٹ حاصل ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں تکنیکی مداخلت کی بدولت لاگت میں اضافے کے علاوہ ماحولیات کے بچاؤ کیلئے بھی ضروری سہولیات فراہم ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکمے جب بھی کوئی تعمیراتی کام ہاتھ میں لیں ، کو چاہئیے کہ وہ بلڈنگ سنٹر کی خدمات کو ترجیح دیں کیونکہ ایسا کرنے سے تعمیراتی اخراجات میں کمی اور سرکاری بنیادی ڈھانچے و ترقیاتی کاموں میں معیار بنائے رکھنے میں سود مند ثابت ہو گا ۔