تازہ ترین

جموں میںKAS افسر کی موت قتل یا خودکشی؟ تحقیقات شروع

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
جموں//شہر کی سینک کالونی میں منگل کے روز کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس (کے اے ایس) افسر سشیل کماراَتری کی نعش اپنے فلیٹ میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی، بادی النظر میں اس نے خودکشی کرلی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 2004 بیچ کے 44سالہ کے اے ایس افسر سشیل کمار حال ہی میں سینک کالونی میں واقع انسل فلیٹس منتقل ہوئے تھے جہاں4:30بجے شام ان کی نعش برآمد ہوئی۔ ریاستی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال جموں منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا 'ہم نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں'۔ سشیل کمار سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر آئی سی ڈی سی کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔2013میں ٹائم سکیل حاصل کرنے کے بعد انہوں نے جموں میں محکمہ سیاحت میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سانبہ کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دی تھیں۔ پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور دو بچے شامل ہیں۔ جم جانے کے شوقین اتری بظاہر خوشحال زندگی بسر کر رہے تھے، انہوں نے کل شام فیس بک پر اپنی تازہ تصویر پوسٹ کی تھی۔