تازہ ترین

اودھمپور ۔ سرینگر ۔ بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ کا جائزہ

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات ایم کے دویدی نے یہاں ایک میٹنگ کے دوران جنگلات و نادرن ریلوے افسران کے ساتھ اودھمپور ۔ سری نگر ۔ بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ کے لئے فارسٹ کلیرنس معاملات کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر نادرن ریلوے نے جنگلات اراضی اور درختوں گرانے کے معاملات کمشنر سیکرٹری کی نوٹس میں لائے ۔اُنہوں نے اودھمپور۔ سری نگر۔ بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ کے لئے ماہور فارسٹ ڈویژن میں گوبر اکٹھا کرنے اور کٹرہ سے ریاسی اور رام بن سے سنگل دان سیکشنوں میں 132کے وی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے معاملات بھی زیر بحث لائے۔کمشنر سیکرٹری نے ایم ڈی سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن کو صلاح دی کہ وہ معیاد بند طریقے پر کٹرا سے ریاسی اور رام بن سے سنگل دان سیکشنوں میں 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے عمل میں آنے والے درختوں کو گرانے کے عمل میں تیزی لائیں ۔ انہوں نے جنگلات محکمہ کی طرف سے متعلقین کو مکمل تعاون دینے کی یقین دہانی کی۔میٹنگ میں ایم ڈی جے اینڈ کے سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن واسو یادو ، چیف انجینئر کنسٹرکشن نادرن ریلوے سندیپ گپتا ، چیف انجینئر نادرن ریلوے بی بی ایس تومار ، سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ جنگلات کے رومیشن کمار ، چیف الیکٹریکل انجینئر رندھاوا سوہے ،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اِرکان سمیت کھجوریہ و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔