تازہ ترین

این سی خاتون لیڈر اور ڈائریکٹر سکمز گورنر سے ملاقی

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//سکمز صورہ کے ڈائریکٹر پروفیسر عمر جاوید شاہ نے راج بھون میںگورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے گورنر کو اس ادارے میں قائم مختلف شعبوں کی کارکردگی اور انتظامی نوعیت کے معاملات کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے پروفیسر شاہ پر زور دیا کہ وہ صحت شعبۂ کے اس اہم ادارے میں اعلیٰ تعلیمی اور تحقیقی معیار کو ہر صورت میں برقرار رکھیں۔ انہوں نے لوگوں تک معیاری طبی سہولیات پہنچانے کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا۔ادھرراشٹریہ سویم سوک سنگھ ( آر ایس ایس) کے جموں وکشمیر کے لئے پرانت پرچارک روپیش کمار نے یہاں راج بھون میںگورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے عوامی اہمیت کے حامل مختلف معاملات پر گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس دوران جموں اینڈ کشمیر نیشنل کانفرنس وومنز وِنگ کی ریاستی صدر شمیمہ فردوس نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی۔شمیمہ فردوس نے بانڈی پورہ میں معصوم بچی کی عصمت دری پر تشویش کا اِظہار کیااور گورنر کو ایک یاداشت پیش کی جس میں اُنہیں اس معاملے میں فاسٹ ٹریک کورٹ کے ذریعے اِنصاف دِلانے کی درخواست کی۔گورنر نے شمیمہ فردوس کو یقین دِلایا کہ مظلوم کو اِنصاف دِلانے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں عمل میں لائی جائیں گی۔