تازہ ترین

اوڑی میں سفیدوں سے نکلنے والے روئی کے گالے باعث عذاب

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ظفر اقبال
اوڑی//سرحدی قصبہ اوڑی میں سفیدوں سے نکلنے والے روئی کے گالے عوام کیلئے باعث عذاب بن چکے ہیں۔اوڑی میں بازار کے علاوہ دیگر کئی علاقوں میں روئی کے گالے گرنے کے نتیجے میں بچوں ،بزرگوں ،خواتین اور دیگرافراد زکام، کھانسی اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اوڑی بازار کے قریب فوجی برگیڈ ہیڈ کوارٹر کے احاطے میں سینکڑوں کی تعداد میں سفیدوں کے درخت موجود ہیں جن سے نکلنے والے روئی کے گالے لوگوں کیلئے باعث عذاب بن چکے ہیں۔اس صورتحال کے نتیجے میں سکول جانے والے طالب علموں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا ُڑتا ہے۔ایس ڈی ایم اوڑی ریاض احمد ملک نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میںنوٹس جاری کر کے لوگوں کو ایک ہفتے کے اندر سفیدے کاٹنے کی مہلت دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ فوج کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے احاطے میں سفیدوں کو کاٹ ڈالیں۔