تازہ ترین

پارلیمانی چنائو 2019 | ریٹرننگ آفیسر نے ووٹ شماری کے لئے انتظامات کاجائزہ لیا

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
بارہمولہ//بارہمولہ پارلیمانی چنائو کے ریٹریننگ آفیسر ڈاکٹر جی این ایتونے آج ایس ایس پی بارہمولہ اوردیگر متعلقہ آفیسران کے ہمراہ گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ کا دورہ کیا جہاں 23مئی کو پارلیمانی چنائو کے لئے ووٹ شماری ہوگی۔انہوںنے یہاں ووٹوں کی گنتی کے لئے کئے جارہے انتظامات کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر آر او کو بتایا گیا کہ 15اسمبلی حلقوں کے لئے 15کائونٹنگ ہال قائم کئے گئے ہیں ۔جہاں پر پبلک ایڈریس سسٹم اور انٹرنیٹ کی سہولیات بھی دستیاب رہیں گی تاکہ ووٹ شماری کا عمل احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔ریٹریننگ آفیسر نے تمام متعلقہ آفیسران کو فرض شناسی کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی تاکہ ووٹ شماری میں کسی طرح کی کوئی دقت پیش آئے۔ڈاکٹر ایتو نے ایس ایس پی کو سیکورٹی کے لئے بہتر انتظامات کرنے کی بھی ہدایت دی۔