تازہ ترین

پینے کے پانی کی عدم دستیابی | چھو ٹی پورہ ہندوارہ میں محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ//ہندوارہ کے چھوٹی پورہ علاقہ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر لوگو ں نے زور دار احتجاجی مظاہرے کئے اور محکمہ پی ایچ ای سے مطالبہ کیا کہ اس علاقہ کو فوری طور پینے کا پانی فراہم کیا جائے ۔منگل کی صبح کو ہندوارہ قصبہ سے 2کلو میٹر دور چھو ٹی پورہ میں مردوزن اپنے گھرو ں سے باہر آئے اور ہندوارہ بارہ مولہ شاہراہ پر پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرے کئے ۔لوگو ں نے الزام لگایا کہ چھو ٹی پورہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران پینے کے پانی سے محروم ہے جس کی وجہ سے ماہ رمضان کے اس متبرک مہینے میں بھی لوگ پینے کے پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہے ہیں ۔احتجاج میں شامل لوگو ں کا کہنا ہے کہ چھوٹی پورہ کے لئے سرکار نے کہرو واٹر سپلائی سکیم پر ایک کرو ڑ روپیہ خرچ کر کے چھو ٹی پورہ کو پینے کا پانی فراہم کیا جو ناقابل استعمال تھا اور اس پانی سے کئی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندایشہ لا حق تھا جس کے بعد لوگو ں کے اصرار پر اس پانی کی با ضابطہ طور جانچ کئی گئی اور وہا ں اس پانی کو ناقابل استعمال قرار دیا بعد میں محکمہ نے چھو ٹی پورہ کو پینے کے پانی کے لئے متبادل سکیم کے تحت پانی فراہم کیا لیکن وہ بھی گزشتہ ایک مہینے کے دوران سپلائی نہیں ہو رہا ہے جس کی وجہ سے لوگ پینے کے پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہے ہیں ۔اس دوران ہندوارہ بارہ مولہ شاہراہ پر گا ڑیو ں کی نقل و حمل بھی کئی گھنٹو ں تک متا ثر رہی ۔احتجاجی لوگو ں نے مطالبہ کیا کہ اگر چھو ٹی پورہ کو فوری طور پینے کا پانی فراہم نہیں کیا گیا تو وہ زور دار احتجاجی مہم چھیڑ دیں گے ۔