تازہ ترین

کپوارہ ضلع میں32 ہائر سیکنڈری سکول اور28 ہائی سکول سربراہوں کے بغیر

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ// ضلع کپوارہ میں گزشتہ 32ہائر سیکنڈری سکول بغیر پرنسپل ہیں جس کی وجہ سے ان ہائر سکینڈری سکولو ں میںجوابدہی کا عنصر ختم ہو چکا ہے ۔ضلع میں کل ملاکر52ہائر سکینڈری سکول قائم ہیں اور ان میں صرف 20ہائر سکینڈری سکول ایسے ہیں جہا ں پرنسپل موجود ہیں ۔محکمہ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ایک پر نسپل کوکئی کئی ہائر سکینڈری سکولوں کا اضافی چارج دیا گیا ہے لیکن سرکار دو سال گزر جانے کے با وجود بھی بغیر پرنسپل ہائر سکینڈری سکولو ں میں پر نسپل تعینات کرنے میں ناکام ہو چکی ہے 52ہائر سکینڈری سکولو ں میں247 لیکچر آر کے پوسٹ خالی پڑے ہیں اور آج تک ان اسامیو ں کو پُر کرنے کے لئے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ضلع میں قائم 28ہائی سکولو ں کا حال بھی یہی ہے جہا ں ہیڈ ماسٹر وںکی کرسی خالی پڑی ہیں جبکہ324ماسٹر ڈگری کے پوسٹ خالی پڑے ہیں ۔ضلع میں دو زونل ایجو کیشن آفیسر کی کرسیا ں بھی عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں ۔ضلع میں ڈسٹرکٹ ایجو کیشن پلانگ آفیسر اور ڈائٹ کے پر نسپل کی کرسی بھی خالی پڑی ہے ۔ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ضلع میں 390ہیڈ ٹیچرو ں کو ماسٹر ڈگری کی ترقی دی گئی لیکن انہیںبھی گزشتہ4ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔