تازہ ترین

مزید خبرں

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اودہمپور میں ’’وال آف فیم ‘‘ کا انعقاد 

اودہم پور//بہترین کارکردگی دکھانے والے ڈرائیوروں کی عزت افزائی کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک پروگرام ’’ڈرائیوروں کے ساتھ سیلفی ‘‘ منعقد کیا ۔ پروگرام کے دوران اسسٹنٹ روڈ ٹرانسپورٹ افسر کی ٹیم بہترین کارکردگی اور قانون کی پاسداری کرنے والے ڈرائیوروں کی عزت افزائی کیلئے انکے ساتھ سیلفی کھینچیں گے  اور اسے ٹرانسپورٹ دفتر میں اس مقصد سے قائم کئے گئے دیوار پر چسپان کیا جائیں گا ۔
 
 

یوگودا ستسنگ دھیان کیندر جموں نے طلاب میں سکالر شپ تقسیم کی

جموں//یوگودا ست سنگ دھیان کیندر اودھے والا ،مٹھی نے یوگانندا کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ،جموںکے طلاب میں سکالر شپ تقسیم کیا ۔ ایک بیان کے مطابق سکالرشپ 2014 میں ’’یوگا کی سوانح عمری‘‘ پر تشکیل دیا گیا تھا ،جس کے لئے ہر سال ٹیسٹ منعقد کیا جاتا ہے۔ٹیسٹ میںپہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے ولاے طلاب کو بالترتیب 40,000/-,-،30,000/ اور 20,000 روپے نقد انعام عطا کیا جاتا ہے،جو کورس مکمل ہونے تک جاری رہتا ہے۔سال  2018 کے لئے منعقدہ ٹیسٹ میں بی ای فسٹ سیمسٹر کے ابھیشیک بالوترہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،جبکہ بی ای تھرڈ سیمسٹر کے یامین رفیع اور ارجن کٹوچ نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جنھیں بالترتیب ,-،30,000/ اور 20,000 روپے نقد انعام عطا دیا گیا،انہیں یہ انعام کالج کے چیر مین انجینئر ودھی سنگھ نے  14 مئی 2019 کو منجانب یوگوڈا ست سنگ دھیان کیند ر بموجودگی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر رینو بنگرو اور ڈپٹی رجسٹرار آر ایس دلپتیہ عطا کیا گیا۔انہیں گُذشتہ سال بھی یہ نقد انعام دیا گیا تھا ۔
 

آر ایم پبلک سکول کی جانب سے پروگرام کا اہتمام 

جموں //آر ایم پبلک سکول کے پینگون پیراڈائز نے JAM فقط ایک منٹ) سرگرمی کا اہتمام کیا۔اس سرگرمی کی نگرانی انچارج شمن لتا، کارڈی نیٹر سیکنڈ اسٹنڈارڈنہا راجپوت اور انکی ٹیم کی نگرانی میںمنعقد کی گئی۔طلاب نے  ’’ماں‘‘ کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔سکول کی ٹرسٹی ریتا مینگی اور پرنسپل رویندر کور نے بھی پروگرام  میں شرکت کی اور طلاب سے اپنی اپنی ماں کی عزت کرنے کی صلاح دی ،پروگرام شاندار طریقہ سے منعقد کیا گیا ۔ اس موقعہ پر طلاب نے ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیا ۔
 

ڈپٹی مئیر کا پیچترتھی،پکی ڈکی اور لنک روڈ وارڈوں کا دورہ 

جموں //جموں میونسپل اکرپوریشن کی ڈپٹی مئیر ایڈوکیٹ پورنماشرما نے پیچترتھی وارڈ نمبر 1،پکی ڈکی وارڈ نمبر2  اور لنک روڈ وارڈ نمبر3 کا دورہ  کیا۔انکے ہمراہ وارڈوں کے کونسلر جگدیش لنگر، نراوتم شرما کے علاوہ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سلیم خان ، سینٹری انسپکٹر ارون نائیر، ریونیو افسر سنیل گپتا،جیونئیر انجینئر ،اے ای ای ،منظور نالہ گنگ ،ٹرانسپورٹ افسر پریم راج بھی تھے۔معاینہ کے دوران لوگوں نے متعدد مسائل پیش کئے اورا نکا ازالہ طلب کیا ۔ڈپٹی مئر نے انہں یقین دلایا کہ انکے جائز مطالبات کو فوری طور سے حل کیا جائے گا اور موقعہ پر ہی اس سلسلہ میں ہدایات جاری کئے گئے۔انہوں نے ہیلتھ افسر کو موقعہ پر ہی معقول صفائی کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ نالو ں اور سڑکوں پر کوڈا کرکٹ پھیکنے والوں کو ایک ہزار روپیہ جرمانہ کیا جائے گا۔تمام سینٹری سپر وائزروں سے تن دہی اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی۔انہوں نے متعلقہ افسروں سے فٹ پاتھوں ،اسٹریٹ لائٹوں  اور ہائی ماسکڈ لائٹوں کی  جنگی سطح پرمرمت کرنے کی ہدایت دی۔ڈپٹی مئیر نے عوام سے جے ایم سی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی،تاکہ شہر کو صاف وشفاف بنایا جا سکے۔
 

 ٹریفک پولیس نے بیداری پروگرام کا اہتمام کیا 

جموں //ٹریفک پولیس نے شہر میں سوک ایکشن پروگرام کے تحت بیداری پروگرام اور نکڑ ناٹک پیش کرکے عام لوگوں خصوصاً ڈرائیوروںکو ٹریفک قوانین کے متعلق جانکاری دینے کے لئے ایک بیداری پروگرام کا اہتما م کیا ۔پروگرام دو پہیہ چلانے والوں کی جانب سے کریشہیلمٹ پہننے ،تیاسری سواری بٹھانے سے اجتناب کرنے،سیٹ بیلٹ کا استعمال کرنے،تیز رفتاری سے گاڑی چلانے سیا جتناب کرنے، غلط پارکنگ ۔اور لوڈنگ اور گاڑی چلانے کے دوران موبائیل فون کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ایک ساتھ رنگ منڈل کے کلاکاروں نے زیر قیادت وجے ملاٹریفک قوانین اور اصولوں پر مبنی بیداری کیلئے ایک نکڑ ناٹک پیش کیا۔متعدد پبلک ٹرانسپورٹ یونینوں بشمول آٹو ڈرائیور یونین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
 

پردیش کانگریس کا تعزیتی اجلاس 

جموں //پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے منگل کے روزیہاں پارٹی کے صدر دفتر پر زیر قیادت پردیش صدر جی ایم میر ایک تعزیتی اجلاس کا اہتما م کیا گیا  ۔ اجلاس میں متعدد لیڈروں اور سابقہ وزراء نے شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی کے ایک سینئر لیڈر و جے اینڈ کے گوجر و بکروال بورڈ کے سابقہ وائس چیرمین و سابقہ ایم ایل اے حویلی پونچھ چودھری بشیر ناز کے بے وقت انتقال پر دکھ کا اظہار کیا گیا،جن کا پیر کے روز انہیں اپنے آبائی مقام پر سپرد خاک کیا گیا ۔پارٹی کے پردیش صدر جی اے میرو دیگر سینئیر رہنمائوں نے انکے بے وقت انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اورانکی کام کو یاد کیا اور بتایا کہ انکے اتنقال سے ریاست کے سیاسی اور سماجی حلقہ میں ایک خلا ء پیدا ہوا ہے۔شرکا نے انکے طویل سیاسی کئی رئیر کے دوران سماج کے تئیں خدمات کو یاد کیا اور انکے ایصال ثواب کی دعا کی۔ اجلاس میں سابقہ وزیر مولا رام کے سُسر کے انتقال پر انکے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ مرحوم کی شانتی کیلئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔۔تعزیتی اجلاس میں پنڈت دھرم پال شرما ، سردار گورمکھ سنگھ ، مدن لعل شرما ، تارا چند، رمن بھلہ، وکرما دتیہ سنگھ ، مولا رام ، محمد شریف نیاز، جی ایم سروڑی، رویندر شرما ،جگل کشور شرما ، آر ایس چب ، جی این مونگا، حاجی رشید ، ٹھاکو ربھلوان سنگھ ، یوگیش ساہنی، ٹھاکور من موہن سنگھ ،چودھری شاہ نواز، نمرتا شرما ، ڈاکٹر منوہر لعل شرما ، شبیر احمد خان ، وکرم ملہوترہ، عبدل مجید وانی،  اندو پوار،چودھری ظفر اللہ، کانتا بھان ، شو دیو سنگھ ، ایس ارویندر سنگھ مکی ، ٹھاکور بلبیر سنگھ ،جہانگیر حسین میر، اشوک شرما ، کلدیپ ورما ، عبدل ریشد، چودھری محمد اکرم ،چودھری سکھ دیو سنگھ ،غنی چودھری، محمد اقبال ڈار، چودھری رشید ،سنجیو شرما و ایچ ایس مہتہ،ہیرا لعل پنڈتا، جی ایل چلوترہ و دیگران نے بھی شرکت کی۔
 
 

جموں میں سمبل سانحہ کیخلاف ڈوگرہ فرنٹ کا احتجاج

 جموں//ریاست کی سرمائی راجدھانی جموں میں منگل کے روز ڈوگرہ فرنٹ نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ملک پورہ ترہگام سمبل میں ایک کمسن بچی کی آبروریزی کے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قصوروار کو لالچوک سری نگر میں تختہ دار پر لٹکانے کا مطالبہ کیا۔جموں میں منگل کے روز ڈوگرہ فرنٹ کے درجنوں کارکنان اور لیڈران نے سمبل واقعے کے خلاف احتجاج درج کیا اور قصوروار کو سزا دینے کا پُر زرو مطالبہ کیا۔احتجاجیوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویریں اور ترنگے اٹھا رکھے تھے اوروہ قصوروار کو سزا دینے کے حق میں نعرے لگارہے تھے۔احتجاج کے حاشیہ پر فرنٹ کے ایک لیڈر نے نامہ نگاروں کو بتایا 'تین برس کی بچی جس نے ابھی آنکھیں نہیں کھولی تھیں، ابھی آسمان نہیں دیکھا تھا، ابھی اپنے والدین کو نہیں دیکھا تھا، کی اسکول کے اندر ایک زانی نے آبرو ریزی کی'۔انہوں نے کہا کہ قصوروار کو لالچوک (سری نگر) میں سزا موت دی جانی چاہئے۔متاثرہ بچی کو ہندوستان کی بچی قرار دیتے ہوئے فرنٹ لیڈر نے کہا 'کشمیر والو فکر مت کرو، ہندوستان کا بچہ بچہ آپ کے ساتھ ہے، وہ ہندوستان کی بیٹی ہے، وہ کشمیر کی ہی بیٹی نہیں ہے'۔انہوں نے اسکول کے پرنسپل کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ بانڈی پورہ کے ملک پورہ ترہگام سمبل میں 8 مئی کو ایک تین سالہ بچی کی آبرو ریزی کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ریاستی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے اور قصوروار کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔