تازہ ترین

جنتا ہائی سکول کی دسویں جماعت کے نتائج میں شاندار کارکردگی

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//جنتا ہائی سکول کلیانہ موڈ،آر ایس پورہ نے دسویں جماعت کے ذہین طلاب کی عزت افزائی کے لئے منگل کے روزا یک پروگرام کا اہتمام کیا۔اس موقعہ پر سکول کے پرنسپل بلوان سنگھ منڈلہ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سکول کی کامیابی کا سہرہ سٹاف اور طلاب کی سخت محنت کو قرار دیا ۔پرنسپل نے طلاب اور انکے والدین کو امتحان میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے مبارک باد دی اور انکے تابناک مستقبل کی تمنا کی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سکول نے حال ہی میں اعلان کئے گئے دسویں امتحان میں6پوزیشینیں حاصل کیں۔اس موقعہ پر والدین نے طلاب میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔