تازہ ترین

نروانہ اکیڈمی نے موسیقی اور ڈانس پروگرام کا اہتمام کیا

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 
جموں//نروانہ اکیڈمی نے منگل کے روز یہاں کے ایل سہگل ہال میں جسمانی طو ر معذور بچوں ،کلا کاروں اور جموں کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے موسیقی اور ڈانس کا پروگرام ’’اونچی اُڑان ‘‘ منعقد کیا ۔ وارڈ نمبر 48 کے میونسپل کونسلر شام لعل باسن اسموقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ اڈومن میوزک ممبئی کے میوزک ڈائریکٹر اربند ڈوگرہ ،این ایف بی جے اینڈ کے کے ریاستی کنوینئر ایم کے بڈیال اور پرنسپل ایل بی ایم سائٹلیس سکول نویدتا شکلہ مہمان ذی وقار تھیں۔انجینئر رشی کیلم خصوصی مدعو تھے۔پروگرام کا آغاز سکول کے بچوں کی جانب سے گیت ’’ میرے پاپا ‘‘ پر گروپ ڈانس کے ساتھ شروع کیا گیا ،جس کا سامعین نے کافی ستائش کی، جس کے بعد ایس او ایس سکول نے گیت پیشکرنے کا مقابلہ منعقد کیا ،جس میں مختلف سکولوں کے 40طلاب نے زیر گائیڈنس چیف آرگنائزر گورپریت سنگھ اور چاندنی سنگھ ،کلدیپ رینہ ایچ او ڈی میوزک ڈیپارٹمنٹ ،بالی ووڈ ڈانس کوریو گرافر سملی تنوجا، نامور کلاسکل گائیک نے بطور جج شرکت کی۔مہمان خصوصی شام لعل نے گورپریت سنگھ اور چاندنی سنگھ کی جانب سے خصوصی بچوں کیلئے ایسا پروگرام منعقد کر نے کی ستائش کی، جس سے نہ صرف ان میں بیداری پیدا ہوئی بلکہ انے کے لئے ایک موقعہ بھی فراہم کیا۔اکیڈمی کے بانی ہتیش بڈیال نے مہمان خصوصی، والدین اور معزز لوگوں کاپروگرام میں شرکت کرنے کے لئے وقت نکالنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔مونیکا بڈگل نے نظامت کے فرائض انجام دئے ،ریتیکا دیپ ،ننسی آرین اور مانیا نے ڈانس کٹیگری میں بالترتیب اول ،دوسرا، اور تیسا مقام حاصل کیا  جبکہ پارتھ پنڈتا،تونیت کور نے جیونئیر ڈانس کٹیگری میں پہلا انعام حاصل کیا۔دھرو گوتم اور راگھو نے بالترتیب دوسسرا ااور تیسرا مقام حاصل کیا۔موسیقی میں کڈز کٹیگری میں ناتیہ بالاجی،رشیکا اور بھومیکا چب نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔جیونئیر لوک گیت کٹیگری میں نیترا تکو  نے پہلا انعام حاصل کیا۔شوانی جیوتشی، ونش ٹھاکور اور دویا نے جیونئیر ہلکی موسیقی میں بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔سینئر ہلکی موسیقی میں شُبھم ، رخصانہ  اور جسپریت کور نے بالترتیب پہلا ،دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔لوک سنگیت کی سینئر کٹیگیری میں سونینا پاٹیال ،ساہل بھت، اور پارتھی دھر نے بالترتیب پہلا ،دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کیا۔ اس موقعہ پرتمام شرکا کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔