تازہ ترین

جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کا پانی کی قلت کو لیکر احتجاجی مظاہرہ

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں // جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل کی قیادت میں منگل کے روز یہاں جانی پور ،ہائی کورٹ روڈ پرپانی کی سخت قلت کے خلاف ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ منعقدکیا ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں پانی کی سخت قلت ہے اور رسائو کی وجہ سے لاکھو ں گیلن پینے کا پانی ضائع ہوجاتا ہے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈمپل نے الزام لگایا کہ ائیرا کی جانب سیوریج لائنوں کو پانی کی لائنوں کے ساتھ ملایا ہے جس سے لوگوں کو آلودہ پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت عامہ کی کارکردگی ناقص ہے اور محکمہ بیکار ہوگیا ہے جسکی سی بی آئی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے الزام لگایا کہ محکمہ کے افسران فنڈز کا صیح استعمال کرنے میں ناکام رہے ہیں ،جسکی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی دنوںسے پانی کی سپلائی میں بے قاعدگیاںکی جارہی ہیں اور متنبہ کیا کہ اگر چوبیس گھنٹوں تک پانی مہیا نہیں کیا گیا تو وہ سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہو جائیں گے۔۔مظاہرین میں شام سروپ گپتا، منجیت آنند، انیل ابرول، اوم پرکاش، سچین سوئی، چونی لعل بھٹ، ہربنس ٹنڈن و دیگران بھی شامل تھے۔