تازہ ترین

مزید خبرں

14 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ڈوڈہ کے سکولوں میں اورنٹیشن پروگراموں کاآغاز

نصیراحمدکھوڑا
ڈوڈہ//ضلع ڈوڈہ میں تعلیمی نظام کوموثربنانے اورتدریسی عملہ کوپیشہ وارانہ تربیت دینے کے مقصدسے سرکاری سکولوں کے اساتذہ اورطلباکیلئے اورنٹیشن پروگراموں کی مہم کاآغازکیا۔مہم ضلع ترقیاتی کمشنرڈوڈہ ڈاکٹرساگرڈی ڈوئیفوڈ کی زیرنگرانی اورہدایات پرچلائی جارہی ہے ۔اس سلسلے میں ایک اورنٹیشن پروگرام کاانعقادکیاگیاجس میں مختلف سکولوں کے طلبااورفیکلٹی ممبران نے حصہ لیا۔اس دوران مقررین نے اورنٹیشن پروگراموں کے اغراض ومقاصدبیان کئے ۔اس دوران اساتذہ پرزوردیاگیاکہ وہ معیارتعلیم کوبلندکرنے کیلئے جدیدتکنیکوں کے تحت طلباکوتعلیم دیں۔
 

 چوہدری بشیر احمد ناز کے انتقال پر

جاویدرانا،شاہنواز،انعام حفیظ اورسروڑی کااظہارتعزیت

جموں//نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈراورسابق ایم ایل اے مینڈھرجاویداحمدرانا،پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شاہنوازچوہدری، گوجرمہاسبھاکے جنرل سیکریٹری انعام حفیظ چوہدری اورکانگریس لیڈراکبردیدڑ نے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سابق ایم ایل اے حویلی پونچھ اورسابق وائس چیئرمین گوجربکروال مشاورتی بورڈ چوہدری بشیراحمدنازکی وفات پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکیاہے۔جاویداحمدرانا،شاہنوازچوہدری ،انعام چوہدری ودیگران نے کہاکہ چوہدری بشیرنازایک نیک سیرت انسان تھے اوران میں پسماندہ گوجربکروال طبقہ کی بہبودکاجذبہ کوٹ کوٹ کربھراہواتھا۔انہوں نے کہاکہ بشیرنازصاحب کی وفات سے ریاست کے سیاسی اورسماجی حلقوں میں جوخلاپیداہواہے اس کاپرہوناممکن نہیں ہے۔انہوں نے بشیرنازکی وفات کوگوجربکروال طبقہ کیلئے ناتلافی نقصان قراردیا۔جاویدراناودیگران نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اورلواحقین کیلئے صبرجمیل عطافرمانے کی دعافرمائی۔علاوہ ازیںجموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدرغلام محمد سروڑی نے سابق ایم ایل اے حویلی پونچھ و سابق نائب چیئر مین گوجر بکروال ریاستی ایڈوائزری بورڈ چوہدری بشیر احمد ناز کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیاہے ۔یہاں جاری تعزیتی بیان میں غلام محمدسروڑی نے مرحوم کو ایک قد آور لیڈر قراردیتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک شریف النفس انسان تھے ۔انہوںنے کہا کہ مرحوم کے ساتھ گزرے ایام ان کو یاد ہیں اور مرحوم پسماندہ اور نچلے طبقہ کے لوگوں کے ساتھ جڑے ہوئے تھے ۔سروڑی نے مرحوم کے سوگوار کنبہ کے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری بشیر ناز کیلئے دعائے مغفرت کی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا فرمائی ۔واضح رہے کہ چوہدری بشیرنازطویل علالت کے بعد اتواردیررات اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے تھے۔
 
 

ڈی سی ڈوڈہ نے مانتھالامیںعوامی مسائل سنے

متعلقہ افسران کومسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی ہدایت 

بھدرواہ //ضلع ترقیاتی کمشنرڈوڈہ ڈاکٹرساگرڈی ڈوئیفوڈ نے تحصیل بھدرواہ کی مانتھالاگائوں کادورہ کرکے عوامی مسائل کی جانکاری حاصل کی۔اس دوران عوامی مسائل ازالہ کیمپ کے دوران مختلف عوامی مسائل زیربحث لائے گئے جن میں تھوبادومانڈا روڈکی میٹلنگ ، مانتھلا۔دھالیاں روڈ پربلیک ٹاپنگ ،مانتھالاہائی سکول تاہائرسکینڈری سکول کی اپ گریڈیشن ، بنک شاخوں کے قیام ،بجلی ،پانی ،صحت اورنہروں کی سہولیات وغیرہ شامل تھے۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنرنے متعلقہ افسران کومانتھالاروڈ کے بقایاکام کوجلدمکمل کرنے کی ہدایات دیں۔اس دوران عوامی مسائل ازالہ کیمپ میں مختلف پنچایتوں بشمول ڈانڈی، مانتھال، کنسر، دھومانڈااورتھوباکے لوگوں نے اپنے مسائل ڈی سی کے سامنے رکھے۔اس موقعہ پر ڈی سی نے متعلقہ افسران کومسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنے پرزوردیا۔اس موقعہ پر اے ڈی سی بھدرواہ ڈاکٹرآرکے بھارتی، تحصیلداربھدرواہ، ایگزیکٹیوانجینئرآراینڈبی کے علاوہ کثیرتعدادمیں لوگ بھی موجودتھے۔
 
 

ڈوڈہ میں لوپیڈایمپلائزفیڈریشن کااجلاس منعقد

ضلع ڈوڈہ میں سرکاری دفاترکے اوقات کارتبدیل کرنے کامطالبہ 

ڈوڈہ//آل جے اینڈکے لوپیڈایمپلائزفیڈریشن ضلع اکائی ڈودہ کااجلاس ضلع ہیڈکوارٹرمیں نیازاحمدراہی کی صدارت میں منعقدہوا۔اس دوران میٹنگ میں ملازمین کودرپیش مسائل زیربحث لائے گئے جن میں اہم مسئلہ صوبہ جموں کے سرکاری دفاترکے موسم گرماکیلئے تبدیل ہوئے اوقات کارکاتھاجوکہ صبح  8 بجے تا2 بجے ہے ۔اس موقعہ پر لوپیڈایمپلائزفیڈریشن کے ضلع صدر نیازاحمدراہی نے کہاکہ ماضی کی طرح اس بار بھی موسم گرماکیلئے سابقہ حکومت کی طرزپر صوبہ جموں میں سرکاری دفاترکے اوقات صبح آٹھ بجے تادوپہردوبجے تک مقررکرنے چاہیئے تھے لیکن ڈوڈہ اورٹھاٹھری میں ان  اوقات کولاگونہیں ہورہاہے جوکہ افسوس کی بات ہے۔انہوں نے آٹھ سے دوبجے تک اوقات کے نفاذکی مانگ کی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کچھ سکولوں اورسکولوں کوضلع ڈوڈہ میں 10 بجے سے شام چاربجے تک چلارہی ہے جس کوفوری طورپرتبدیل کرکے صبح آٹھ بجے سے دوپہردوبجے تک لاگوکیاجاناچاہیئے۔انہوں نے کہاکہ ملازمین اس سے پہلے بھی یہ مانگ اجاگرکرچکے ہیں لیکن ابھی تک متعلقہ حکام نے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی۔فیڈریشن نے ریاستی گورنر، چیف سیکریٹری اورڈویژنل کمشنرجموں سے مانگ کی کہ ضلع ڈوڈہ کے ونٹرزون میں میں سرکاری دفاترکے اوقات کارصبح 8 بجے سے 2 بجے دوپہرتک کرنے کیلئے متعلقہ افسران کوہدایات جاری کریں۔انہوں نے گورنراورریاستی چیف سیکریٹری سے یہ بھی مانگ کی کہ جن این ایچ ایم ملازمین کوملازمت سے برخواست کیاہے انہیں بحال کرنے کیلئے برخواستگی کاآرڈرواپس لیاجائے۔انہوں نے کہاکہ عملہ نہ ہونے کی وجہ سے طبی اداروں میں مریض بری طرح متاثرہورہے ہیں اوربرخواستگی کے سبب متاثرہ ملازمین کے کنبے فاقہ کشی پرمجبورہورہے ہیں۔اس دوران میٹنگ میں غلام حسن پامپوری،شکیل احمددیو،غلام حسن باغوان، رچھپال سنگھ، اخترحسین گتواورغلام رسول موجودتھے۔
 
 

ریاسی میں سڑک حادثہ ،1ہلاک، 4 دیگرزخمی 

زاہدملک
ریاسی//تاڑوارناس سے سلال کی طرف آرہی ایک وین باواموڑارناس کے نزدیک سڑک حادثے کاشکارہوگئی جس کے نتیجے میںایک شخص ہلاک جبکہ چار دیگرزخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت دیسراج ولد باچرو (50)ساکنہ ہمناسلال ،رومیش سنگھ ولد بودھراج (45) ،وکی ولد موہن لال (35) ،تارامنی ولد بچتروساکن ہمناسلال ،دویندرسنگھ ولد دیس راج ساکن ہمناسلال کے طورپرہوئی ہے ۔حادثے کے بعدزخمیوں کوپی ایچ سی ارناس پہنچایاگیاجہاں سے فرسٹ ایڈکے بعدانہیں ضلع ہسپتال ریاسی منتقل کیاگیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑبیٹھاجس کی شناخت دیس راج کے طورپرکی ہے۔پولیس نے معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
 
 

بلاک مرمت کے سکولوں میں ڈھانچے کافقدان 

کاعمارتوں کی  خستہ حالی پراظہارتشویش AISF

ڈوڈہ //آل انڈیا یوتھ فیڈریشن (اے آئی وائی ایف ) لیڈررویندرسنگھ کٹوچ نے بلاک مرمت کے گورنمنٹ سکولوں میں ڈھانچے کی کمی پرتشویش کااظہارکیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں آل انڈیا یوتھ فیڈریشن کے لیڈررویندرسنگھ کٹوچ نے کہاکہ گزشتہ دنوں میں نے بلاک مرمت کے دیہی علاقوں کے سکولوں کادورہ کیا۔انہوں نے کہاکہ میں نے پایاکہ سکولوں میں عمارتوں اوردیگرڈھانچے کی شدیدکمی ہے اوربعض سکولوں کی عمارت بچوں کیلئے موت کاسایہ بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کی طرف سے معیاری تعلیم اوربہترتعلیمی ڈھانچے کی فراہمی کے دعوے کیے جارہے ہیں جوبالکل بے بنیادہیں اورکسی کوبہترتعلیم مہیانہیں کرائی جارہی ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کی کہ وہ سکولوں میں تعلیمی ڈھانچے کوبہتربنانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے سکولوں میں معیاری تعلیم اورڈھانچے کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے جوخوش آئندہے۔انہوں نے ڈی سی اپیل کی کہ وہ دیہی علاقوں کادورہ کریں اورسکولوں کی خستہ حالی کاجائزہ لیں۔