تازہ ترین

آنجہانی راماکانت گپتاکی زوجہ بملادیوی انتقال کرگئیں

14 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ڈوڈہ//ضلع کے معروف تاجرگھرانے سے تعلق رکھنے والی بملادیوی زوجہ آنجہانی راماکانت گپتا (کاملو) ادہم پورمیں انتقال کرگئیں ۔ ان کی آخری رسومات اداکردی گئی ہیں ۔بملادیوی، سنجے کمارگپتاکی والداورایڈوکیٹ موہن لعل گپتا، اشوک کمار،کوشل کمار(پپو)،تلک راج (چھانگو)کی بھاوج تھی۔آنجہانی خاتون اوصاف حمیدہ کی مالک تھیں اورسخاوت کی وجہ سے خاص پہچان رکھتی تھیں ۔ سماج کے تمام طبقوں نے بملادیوی کی وفات پرتعزیت کااظہارکرتے ہوئے غمزدہ عیال سے ہمدردی ظاہرکی ہے اوران کیلئے صبرجمیل عطافرمانے کی دعاکی ہے۔ ایڈوکیٹ حسان بابرنہرو ،شکیل احمددیو، نعمت اللہ ٹاک ، غلام حسن پانپوری ،ایڈوکیٹ اجے کمار ٹھاکور،ڈاکٹربشارت فریدی، منظوراحمدبٹ ، اشتیاق احمددیو، کرامت اللہ نہرو ، فیضان علی ترمبو، محمدعباس دیو، نصیراحمدکھوڑا ، شادمسگر، طارق حسین وانی نے تعزیت کااظہارکیاہے۔