تازہ ترین

انتظامیہ نے مہورمیں مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی

۔ 7ہزارروپے جرمانہ وصول، 10 کلوگرام مومی لفافے اور3 سلینڈرضبط

14 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

زاہد ملک
 مہور// مہورانتظامیہ نے ناجائزمنافع خوری روکنے کے مقصدسے مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی اوراس دوران قواعدکی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں سے 7000 روپے جرمانہ وصول کیاگیا جبکہ دس کلو لفافے اور 3 سلینڈر ضبط کئے۔ اس دوران ٹیم نے خراب سبزیاں بھی تباہ کیں۔ٹیم نے دکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ سبزیوں اور پھلوں کو مناسب قیمتوں پربیچیں تاکہ لوٹ کھسوٹ نہ ہو۔اس دوران بازار میں ریڑھی والوں سے اجازت نامے دکھانے کو کہایگا اور جن کے پاس اجازت نامے نہیں تھیانہیں ریڑی ہٹانے کا حکم دیا۔مارکیٹ چیکینگ ٹیم میں ایس ڈی ایم مہور ،محمد رشید،تحصیلدار مہور نربھے شرما،سی ڈی پی او مہور محمد اسلم،ایس ایچ او مہور انظر میر اور محکمہ خوراک کے ملازمین شامل تھے۔