تازہ ترین

فرقان پبلک سکول دالی میں یوم والدہ کی مناسبت سے تقریب

14 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ڈوڈہ //فرقان پبلک سکول دالی میں یوم والدہ کی مناسبت سے ایک تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں مقررین نے ماں کی عظمت اوروقارپرخیالات کااظہارکرتے ہوئے مائوں کوخراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے دوران دالی پنچایت کے نمائندوں نے ماں کی اہمیت کے بارے میں روشنی ڈالی ۔اساتذہ نے بھی بچوں کوماں کی عظمت اوروقار کے بارے میں آگاہ کیا۔اس دوران مقررین نے کہاکہ بلاشبہ ’’ماں‘اللہ تعالیٰ کی طرف سے دْنیامیں اولادکیلئے عطاکیاگیا نایاب اورانمول تحفہ ہوتی ہے۔ماں ہی ہرانسان کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے اوریہی وہ ہستی ہوتی ہے جواولادسے بے لوث محبت رکھتی ہے۔ ہرپل پریشان رہنامگراپنی اولادکوکوئی دْکھ نہ پہنچے کی فکرماں کوشدت سے ستاتی رہتی ہے۔والدکی محبت کابھی کوئی نعم البدل نہیں۔انسان کتنی بھی ترقی کیوں نہ کرلے ،بہت بڑے بڑے معرکے اورسلطنتیں فتح کیوں نہ کرلے مگروہ اپنی ماں کوفراموش کردیتاہے توسمجھواس نے دْنیامیں کچھ حاصل نہیں کیا۔کوئی کتنابھی غریب کیوںنہ ہواگراس نے ماں کوراضی رکھاتوسمجھووہ دْنیاکاامیرترین شخص ہے اوراس نے اپنے لیے نہ صرف دْنیامیں جنت کاسامان پیداکردیابلکہ ہمیشہ قائم رہنے والی زندگی ’’آخرت ‘‘ کیلئے بھی جنت میں مکان تعمیرکرلیاہے۔اللہ تعالیٰ نے ماں کے قدموں کے نیچے جنت رکھ کراس کی عظمت کافلسفہ بیان کردیا۔زمانے کی تبدیلی کے سبب موجودہ دوراورگذشتہ دورکی اولادمیں بھی مائوں کی خدمت ،تعظیم اورعزت کرنے میں تبدیلی آگئی ہے۔گذشتہ زمانے میں اولادماں کی بہت قدرکیاکرتی تھیں مگراس دورمیں چندہی اولادیں ایسی ہیں ماں کی قدرکرتی ہیں۔اس کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں سے ایک مغربی تہذیب کی مشرقی تہذیب پریلغاربھی ہے۔مغرب میں لوگ کتاپال سکتے ہیں مگرمائوںکوپالنے میں عارمحسوس کرتے ہیں۔انہیں آشرموں میں چھوڑدیتے ہیں۔مقررین نے مزیدکہاکہ ماں کودین اسلام میں اعلیٰ مقام حاصل ہے اوراللہ نے اولادکے لئے ماں کے قدموں میں جنت رکھی ہے ۔تقریب کے مہمان خصوصی نے ماں کی عظمت پرسیرحاصل خطاب کیااورکہاکہ ماں بچوں کیلئے ایک انمول تحفہ ہے ،ماں کی نظریں ہمیشہ بچوں پرپیاروشقت کے ساتھ پڑتی ہیں اورماں کی نظروں میں اولادکبھی بوڑھی نہیں ہوتی ہے اوراولادجگرکاٹکڑاہوتاہے۔