تازہ ترین

سرکاری چاول چور بازار میں فروخت کرنے کی کوشش

کرالہ کھڈ میںرہائشی مکان پر چھاپہ،کئی افراد گرفتار

14 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//کرالہ کھڈ علاقے میں سرکاری رعایتی چاول کو چوربازار میںفروخت کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنایا گیا۔ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ایم اے شاہ کی قیادت میں سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد رہائشی مکان پر اُس وقت چھاپہ مارا گیا جب یہ مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ اس مکان میں سرکاری رعایتی چاول کی دوبارہ پیکیج کے بعد مشہور رائس برانڈس کے طور پر فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس موقعہ پر آفیسران نے سارا سرکاری چاول ضبط کیا اور کئی افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر تحقیقات شروع کی۔ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ،جن کی ہدایت پر غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کا قلع قمع کرنے کے لئے ایک وسیع مہم شروع کی گئی ہے ،نے کہا کہ اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں میں جو بھی ملوث پایا گیا اُن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔