تازہ ترین

ضلع ترقیاتی کمشنر جموں کی قیادت میں اجلاس کا اہتمام

شکایات کے رتبہ ،شری امر ناتھ جی یاترا کے انتظامات کا جائزہ GGC

14 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //عوام کی جانب سے گوررنرکی شکایتی سیل کو بھیجی گئی شکایات کے رتبہ کا جائزہ لینے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر رمیش کمار کی قیادت میں پیر کے روزیہاں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا،تاکہ گورنر کی شکایتی سیل کو بھیجی گئی شکایات کا نپٹارہ کیا جا سکے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رشپال سنگھ ، اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر طاہر فردوس، ایس ڈی ایم نارتھ ستیش شرما ، ایس ڈی ایم ساوتھ شری کانت بالا صاحب سوسی، تحصیلداروں و سینئر افسروںنے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کل ملا کر ہفتہ کے روز تک 302 آن لائن شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 158 کا نپٹارہ کیا گیا ہے جبکہ144 پر عمل جاری ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ افسروں سے عوام کی جانب سے بھیجی گئی شکایات کا سنجیدہ نوٹس لینے اور انکا عوام دوستانہ حل نکالنے کے لئے تعاون کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے افسروں سے اپنے اپنے محکموں میں شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے میکنزم تیار کرنے پر زور دیا ۔ بعد ازاں ، ضلع ترقیاتی کمشنر رمیش کمارشری نے امر ناتھ جی یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیا ،جو کہ 29 جون 2019سے منعقد ہو رہی ہے۔اجلاس میںطبی سہولیات، پینے کے پانی کی سپلائی، ٹرانسپورٹ،بجلی ،کیمونکیشن ، کنٹرول روم قائم کرنے ،فائر بریگیڈ کی دستیابی، ضروری اشیا، گشتی ٹائیلٹ ،پارکنگ سہولیات، پبلک ایڈریس سسٹم ، یاتری نواس ،بھگوتی نگر کے اندر اور بیرون علاقہ اور دیگر رجستریشن کاونٹروں میںصحت و صفائی کے متعلق انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔اجلاس میں ایس ایس پی سیکورٹی اشوک شرما ،جوائنٹ کمشنر جے ایم سی پردیپ منہاس، متعدد محکموں کے سینئر افسروں، متعدد مذہبی انجمنوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔