تازہ ترین

کے کے شرما کا ایس ایم جی ایس ہسپتال کا دورہ

14 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں//گورنر کے مشیر کے کے شرما نے یہاں ایس ایم جی ایس ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کیلئے دستیاب طبی سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ مشیر موصوف نے ہسپتال کے مختلف یونٹوں اور وارڈوں کا دورہ کیا اور وہاں علاج و معالجہ اور تشخیصی آلات کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ہسپتال میں دستیاب طبی نگہداشت کی سہولیات کے علاوہ بنیادی ڈھانچے کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ مشیر موصوف نے اس موقعہ پر ہسپتال انتظامیہ و دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ ہسپتال کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے مریضوں کیلئے فوری نوعیت کی ضروریات کے بارے میں بھی بات چیت کی ۔ مشیر موصوف نے ہسپتال میں صحت و صفائی یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ ہسپتال کے مختلف یونٹوں کے دورے کے دوران مشیر موصوف کو متعلقہ یونٹوں کے انچارج افسران نے وہاں دستیاب سہولیات کی تفصیلات سے مشیر کو آگاہ کیا ۔ پرنسپل میڈیکل کالج جموں ڈاکٹر سنندا رینہ ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ایس ایم جی ایس ڈاکٹر منوج کمار چلوترہ ، ڈاکٹر و محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران مشیر موصوف کے ہمراہ تھے ۔