تازہ ترین

ابتدائی طبی جانچ میں ملزم بالغ قرار

سکولی پرنسپل گرفتار:پولیس

14 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//سمبل میں کمسن بچی کی مبینہ عصمت ریزی کے ملزم نوجوان کی ابتدائی طبی جانچ سے اسکی بلوغیت کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس نے کہاہے کہ مذکورہ ملزم کم عمر نہیں ہے پولیس کے مطابق ہم اس واقعے کے ملزم فرد کو ہم بالغ ہی مانتے ہیں ۔ایک اعلی آفیسر نے کہاکہ ابتدائی طبی جانچ سے گرفتار شدہ ملزم کی سن بلوغیت کی تصدیق ہوی ہے ۔ڈاکٹروں نے اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ ملزم لگ بھگ20برس کی عمر کا ہے ۔پولیس کے مطابق اس اکسلو کے پرنسپل کو بھی حراست میں لیا جاچکا ہے جنہوں نے ملزم کی  تاریخ پیدائش 23جولائی2009ظاہر کی تھی ۔پولیس کے مطابق مذکورہ پرنسپل حراست میں ہے اور اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ اس سانحے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہے اور اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔