تازہ ترین

خورشید گنائی سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وفد ملا

ٹرکوں کی آمدورفت میں معقولیت لانے کا مطالبہ

14 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سری نگر//چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی کے ساتھ ملاقات کی ۔میٹنگ کے دوران وفد نے تجارت اور صنعت کاری سے جڑے متعدد معاملات مشیر کی نوٹس میں لائے۔ انہوں نے سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ پر ٹرکوں کی آمدورفت میں معقولیت لانے کا بھی مطالبہ کیا۔مشیرنے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کی طرف سے اُجاگر کئے گئے معاملات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔ انہوں نے چیمبر پر زور دیا کہ وہ خواتین کارخانہ داری کو فروغ دیں خاص طور سے باغبانی اور پھولبانی شعبوں کی طرف بھرپور توجہ دی جانی چاہئے اور اُبھرتے ہوئے کارخانہ داروں کی رہنمائی کے لئے جے اینڈ کے ای ڈی آئی کی راحت رسانی حاصل کی جانی چاہئے۔وفد میں صدر سی سی آئی غلام محی الدین خان، صدر گُڈس اینڈ ٹرانسپورٹ کمپنی ایسوسی ایشن محمد صدیق رونگہ اور کئی دیگر زعماء بھی شامل تھے۔دریں اثناء وادی کے ہول سیل و پرچون ڈیلروں کے ایک وفد نے گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی سے ملاقات کی ۔ میٹنگ کے دوران مشیر موصوف نے ایسوسی ایشن کے سربراہوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے پرچون دوکانداروں کو حکومت کی طرف سے مقرر شدہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے کی تلقین کریں ۔ تاجروں نے مشیر کو اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ مشیر نے انہیں یقین دلایا کہ حکومت اُن کے جائیز مطالبات پر غور کرے گی ۔ مشیر نے تاجر برادری سے کہا کہ سرینگر جموںشاہراہ سے متعلق مسائل کے حل نکالنے کیلئے آئی جی پی ٹریفک سے پہلے ہی ہدایت دی ہے ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین ، کنٹرولر لیگل میٹرالوجی ، تیل کمپنیوں کے نمائیندوں کے علاوہ گوشت ، پولٹری ، مچھلی ، بیکری اور مٹھائی کے ہول سیل اور پرچون ایسوسی ایشن موجود تھے ۔