تازہ ترین

کپوارہ کے کئی علاقوں میں ژالہ باری

فصلو ں کو نقصان ،کسانو ں میں تشویش

14 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ//کپوارہ ضلع کے متعدد دیہات میں قہر انگیز ژالہ باری نے تباہی مچا دی ہے جس کی وجہ سے کسانو ں میں زبردست تشویش پائی جارہی ہے ۔پیر کو اگر چہ کھلی دھوپ تھی تاہم بعد دوپہر موسم نے اچانک کروٹ لی اور ضلع کے بیشتر علاقوں میں بارشو ں کا سلسلہ شروع ہوا لیکن ضلع کے کا چہامہ ،میلیال ،فرکن ،آوتھ کل ،راشن پورہ درد پورہ ،ہرے ،وارسن ،گزریال ،زرہامہ ،مڑہامہ ،لدرناگ ،آورہ سمیت ایک درجن سے زائد دیہات میں خوفناک ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں لوگو ں میں تشویش کی لہر دو ڈ گئی ۔کئی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ کئی منٹوں تک جاری رہنے والی اس ژالہ باری نے فصلوںاور میوہ باغات کو نقصان پہنچایا جبکہ زمین پر سفید چادر کی پرت جمع ہوئی ۔