تازہ ترین

سحری کے وقت اسپتالوں کا کیوں رخ کرتاہے نوجوانوں قافلہ

14 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 حیدرآباد//روزانہ سحری سے پہلے نوجوانوں کا قافلہ نکل پڑتا ہے۔ان کی منزل سرکاری اسپتال ہیں اورمقصد بالکل نیک و قابل ستائش ہے۔ان نوجوانوں نے اس ماہ مقدس کے دوران اپنی معمولات کے علاوہ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ رہنے والوں کے لئے سحری کاانتظام کرنا اپنا مقصد بنالیا ہے کیونکہ رمضان المبارک مقدس،بابرکت اور نیکیوں والا ماہ ہے،اس ماہ مقدس میں کسی کے لئے افطار یا سحری کاانتظام کرنا بڑی نیکی کا کام ہے۔ایسے ہی نیکی کے کام میں حیدرآباد کے قلعہ گولکنڈہ کے نوجوان لگے ہوئے ہیں۔ان کی اس مساعی کی کافی ستائش کی جارہی ہے۔یہ نوجوان اپنے طور پرسرکاری اسپتالوں کے مریضوں کے ساتھ رہنے والوں کے لئے مفت میں سحری کا انتظام کررہے ہیں کیونکہ اسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ رہنے والوں کو سحر کیلئے کافی پریشانیوں کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ان افرادکی تکلیف کو محسوس کرتے ہوئے ان نوجوانوں نے یہ بیٹرہ اٹھایا۔نوجوانو ں کے گروپ کی جانب سے رات میں پکوان کا انتظام کیا جاتا ہے اور پھر سحری کے وقت اپنی گاڑیوں پر یہ نوجوان بیشترسرکاری اسپتال گھوم کر مریضوں کے ساتھ رہنے والوں کے لئے سحری کا انتظام کرتے ہیں۔